شوکت ترین

شوکت ترین کی مادری زبان کونسی ہے

وزیر خزانہ پاکستان۔ ماہر مالیات، بینک کار۔ یکم اکتوبر 1953ء کو پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے 1975ء میں خصوصی مضمون مالیات (فنانس) کے ساتھ ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ شعبہ بینک کاری میں کیرئیر کا آغاز اگست 1975ء سے کیا۔ 1975ء سے 1986ء تک ستی بینک کے مختلف عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ 1987ء سے 1990ء تک عرب امارات، بحرین اور عمان میں بہ حیثیت کنزیومر بزنس مینجر کام کرتے رہے۔1991ء کے بعد پاکستان اور خلیج میں کنزیومر بزنس مینجر کے فرائض ادا کیے۔ 1996ء اور 1997ء کے اوائل تک تھائی لینڈ میں سٹی بینک کے مینجر رہے۔ اس کے بعد حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر بنے۔ سن دو ہزار آٹھ میں بننے والی پیپلز پارٹی کی حکومت کے مشیر برائے خزانہ مقرر ہوئے۔ سن 2009 میں سینٹ کی نشست پر کامیاب ہوئے اور اگست دو ہزار نو میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا۔ سن 2008 کے بعد ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے جب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی تو ان کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے امداد ملی۔ آج کل ان کی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

شوکت ترین
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1953ء (عمر 70–71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملتان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
وزیر خزانہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
8 اکتوبر 2008  – 22 فروری 2010 
سید نوید قمر  
عبد الحفیظ شیخ  
وزیر خزانہ پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
16 اپریل 2021  – 17 اکتوبر 2021 
محمد حماد اظہر  
 
وزیر خزانہ پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 دسمبر 2021  – 3 اپریل 2022 
 
مفتاح اسماعیل  
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر معاشیات ،  بینکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. National Assembly of Pakistan: Federal Ministers — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جنوری 2022