شگفتہ خورشید
ڈاکٹر شگفتہ خورشید (انگریزی: Dr.Shugufta Khurshid) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیدا ہونے والی اردو زبان کی شاعرہ، نقاد اور محقق ہیں جس کی کتابیں بھی شائع ہوئی ہیں۔
حالات زندگی
ترمیمشگفتہ خورشید صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک چھوٹے سے گائوں میں خورشید عالم کے گھر میں پیدا ہوئی،جو درس وتدریس سے وابستہ رہے ہیں۔[1]
تعلیم
ترمیمشگفتہ خورشید نے ابتدائی تعلیم سے لے کر میٹرک تک کی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کی۔ اس نے ایف۔ اے اور گریجوایشن کے بعد ایم۔اے اردو ادب میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا۔ شگفتہ نے ایم فل کی ڈگری منہاج یونیورسٹی، لاہور سے حاصل کی اور گولڈ میڈل کا اوارڈحاصل کیا۔ اس نے پی ایچ ڈی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے امتیازی حیٹیت میں حاصل کی۔ اس طرح اس نے ایک پسماندہ گائوں سے تعلق ہونے اور کٹھن حالات کا سامنا کرنے کے بعد اپنے گائوں کی پہلی پی ایچ ڈی ہولڈر لڑکی کا اعزاز حاصل کیا۔[2]
ادبی اور علمی خدمات
ترمیمشگفتہ خورشید نے بچپن سے لکھنا اور پڑھنا شروع کیا۔ اس نے ادبی زندگی کی ابتدا شاعری سے کی۔ اس نے اردو شاعری کی ہر صنف میں لکھا ہے مگر اس نے غزل کی صنف میں زیادہ طبع آزمائی کی ہے۔ بعد میں ادبی تقیدی اور تحیقی مضامین بھی لکھنا شروع کیے جو پاکستان کے معیاری رسالوں میں شائع ہوئے ہیں اور ہوتے رہتے ہیں۔[3] اس نے امجد اسلام امجد، فیض احمد فیض، اشفاق احمد اور دوسرے ادیبوں پر مقالے لکھے ہیں۔ شگفتہ خورشید کی کتاب تلمیحات فیض فکشن ہائوس لاہور کی جانب سے 2022ء میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپنے ضلع میں درس و تدریس سے بھی وابستہ ہیں۔ شگفتہ پہلے سیکنڈری اسکول میں خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں۔ یہ اب ضلع قصور کے ایک ہائیر سیکنڈری اسکول میں اردو ادب کی سینیئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر علمی و تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔[4][5][6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://azizkingrani.wordpress.com/2022/07/01/%d8%b4%da%af%d9%81%d8%aa%db%81-%d8%ae%d9%88%d8%b1%d8%b4%db%8c%d8%af-%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88-%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%d8%b9%d8%b1%db%81/
- ↑ https://www.humsub.com.pk/466459/aziz-kingrani-47
- ↑ http://journals.pu.edu.pk/journals/index.php/Bazyaft/article/view/4917
- ↑ https://harf-o-sukhan.com/index.php/Harf-o-sukhan/article/view/122/100
- ↑ https://harf-o-sukhan.com/index.php/Harf-o-sukhan/article/view/53/34
- ↑ http://www.harf-o-sukhan.com/index.php/Harf-o-sukhan/article/view/177