شہزاد اقبال انصاری (انگریزی: Shehzad Iqbal Ansari) فیلڈ ہاکی کے معروف کھلاڑی رہے ہیں۔ انھیں شہزاد کھبہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ بائیں ہاتھ سے کھیلتے تھے۔ وہ بائیں ہاتھ سے ہاکی سٹک کو نیچے سے اور دائیں ہاتھ سے اوپر سے پکڑتے تھے۔ ان کا ہاکی سٹک پکڑنے کا انداز اولمپیئن قاضی مسرت حسین[1] سے ملتا جلتا تھا۔ پاکستان میں شہزاد کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ان کے علاوہ فارورڈ لائن میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والا کوئی اور کھلاڑی سامنے نہیں آیا. انھوں نے جن ٹیموں کی نمائندگی کی ان میں راولپنڈی زون اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) شامل ہیں۔

شہزاد اقبال انصاری Shehzad Iqbal Ansari
اپریل-مئی 1982ء میں پی آئی اے ہاکی ٹیم کے زمبابوے کے دورے کے دوران لیا گیا ایک گروپ فوٹو۔ دائیں سے بائیں: (زمین پر) منیر بھٹی، معین الدین، ظفر اللہ خان، محمد سلیم؛ (کرسیوں پر) منظور جونیئر، سعید خان، اختر رسول (کپتان)، منظور سینئر، ہدایت اللہ، محمد افضل؛ (کھڑے ہوئے) سعید احمد، قیصر اقبال، شہزاد اقبال انصاری، روحیل ظہور، بابر نیازی، عزیز بٹ، رضا خان اور احسان اللہ.
ذاتی معلومات
پیدائش16 فروری 1953ء(1953ء-02-16)
کراچی، پاکستان
کھیل
کھیلفیلڈ ہاکی
پوزیشنرائٹ ان، سنٹر فارورڈ

نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ

ترمیم

شہزاد 1968ء سے لے کر 1979ء تک راولپنڈی زون کی طرف سے پاکستان کی نیشنل ہاکی چیمیئن شپ میں کھیلتے رہے۔ 1975ء میں وہ نیشنل ہاکی چیمیئن شپ میں راولپنڈی زون کی ٹیم کے کپتان تھے. [2]

سیلون کا دورہ

ترمیم

1970ء میں مغربی پاکستان یوتھ ہاکی ٹیم کے ساتھ سیلون کا دورہ کیا۔ اس ٹیم میں ان کے ساتھ کئی ایسے کھلاڑی تھے جو بعد میں پاکستان کی طرف سے کھیلے۔ ان کھلاڑیوں میں شمیم الیاس، قمر ضیاء، اختر رسول اور سمیع اللہ خان شامل تھے۔ ٹیم کے مینیجر پاکستان کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی چودھری بشیر احمد تھے۔[3]

پی آئی اے ہاکی ٹیم میں

ترمیم

شہزاد نے 1973ء میں پی آئی اے میں ملازمت اختیار کی تاہم یہ ملازمت کھیلوں کی بنیاد پر نہیں تھی. پھر بھی وہ 1982ء تک پی آئی اے فیلڈ ہاکی ٹیم کی طرف سے کھلتے رہے. اسی سال اپریل اور مئی میں انھوں نے پی آئی اے کی فیلڈ ہاکی ٹیم کے ساتھ کینیا اور زمبابوے کا دورہ کیا. اس ٹیم کے کپتان اختر رسول تھے۔ باقی کھلاڑیوں میں محمد سلیم، ظفر اللہ خان، معین الدین، منیر بھٹی، محمد افضل، ہدایت اللہ، منظور سینئر، سعید خان، منظور جونیئر، احسان اللہ، رضا خان، عزیز بٹ، بابر نیازی، روحیل ظہور، قیصر اقبال اور سعید احمد شامل تھے. شہزاد نے 1986ء میں پی آئی اے کی ملازمت سے استعفی دے دیا.

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.dawn.com/news/1642831
  2. "Record of National Hockey Championships | PHF"۔ 29 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2023 
  3. https://drive.google.com/file/d/1-8HZ1RkJna4ch39xco8YNjGiOY4DbSKO/view?usp=drive_link pp.33-34


حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔