شیخ الہند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج

گورنمنٹ میڈیکل کالج سہارنپور( یا شیخ الھند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج ) ہندوستان کے شہر سہارنپور میں واقع ایک صوبائی سطح کا طبی کالج ہے۔

شیخ الھند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج
دیگر نام
جی۔ایم۔سی سہارنپور
قسمصوبائی میڈیکل کالج
قیام2015
تعلیمی الحاق
اٹل بہاری واجپئی یونیورسٹی، لکھنؤ
پرنسپلسنجیتا آنیجا
طلبہ509
انڈر گریجویٹ100 (ایم۔بی۔بی۔ایس)[1]
پوسٹ گریجویٹ9 (MD)
مقامسہارنپور، ، بھارت
ویب سائٹsmmhmedicalcollege.com

تاریخ ترمیم

گورمنٹ میڈیکل کالج سہارنپور کا نام 2013 میں مسلمان عالم دین محمود حسن دیوبندی کی یاد میں شیخ الھند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج رکھا گیا۔[2] نام کی یہ تبدیلی سماج وادی پارٹی کے زیرِ سایہ عمل میں آئی اور اکھلیش یادو کو الزام آور ٹھہرایا گیا کہ انھوں نے مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے جامعہ کے نام میں کانشی رام کو محمود حسن سے تبدیل کیا۔ 2013 میں یہ کالج زیر ِ تعمیر تھا۔[3]

2022 اگست میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شیخ الھند مولانا محمود حسن میڈیکل کالج کے نام تبدیل کرنے کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ محمود حسن دیوبندی ایک مجاہدِ آزادی تھے۔[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. "List of Colleges Teaching MBBS. -Medical Council of India (MCI)"۔ Medical Council of India (MCI)۔ 7 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. https://timesofindia.indiatimes.com/city/lucknow/Saharanpur-medical-college-to-be-named-after-Madni/articleshow/26286915.cms
  3. https://indianexpress.com/article/cities/lucknow/in-medical-college-name-change-sp-master-stroke/
  4. https://www.etemaaddaily.com/world-news/saharanpur-yogis-refusal-to-change-the-name-of-maulana-mahmood-hasan-government-medical-college:80272