پیدائش: 1791ء

شاعر۔ حافظ لطف اللہ خوش نویس کے بیٹے۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ لکھنؤ کو وطن بنا لیا۔ فارسی اور اردو شعر کہتے تھے۔ فارسی میں مرزا فاخر مکین اور اردو میں شاہ حاتم و خواجہ میردرد کے شاگرد تھے۔ فارسی میں حزیں اور اردو میں بقا تخلص کرتے تھے۔ قصیدہ گوئی میں مرزا محمد رفیع سودا کے حریف تھے۔میر تقی میر پر بھی چوٹیں کرتے تھے۔ زندگی پریشانیوں میں بسر ہوئی۔ مفلسی کے باعث ذہنی توازن جاتا رہا۔ 1791ء میں عتبات عالیات کی زیارت کو روانہ ہوئے۔ مگر راستے میں انتقال ہو گیا۔ ایک دیوان یادگار ہے۔