شیخ ناظم عادل الحقانی القبرصیترکی کے ایک مشہور صوفی بزرگ ہیں جن کا تعلق نقشبندی حقانی سلسلے سے ہے۔

شیخ ناظم عادل حقانی
معلومات شخصیت
پیدائش 21 اپریل 1922(1922-04-21)
لارناکا, برٹش قبرص
وفات مئی 7، 2014(2014-50-70) (عمر  92 سال)
مغربی نکوسیا, مغربی قبرص
پیشہ عظیم راہنما نقشبندی حقانی صوفی سلسلہ
ویب سائٹ
ویب سائٹ saltanat.org

ولادت

ترمیم

مولانا شیخ ناظم 26 شعبان، 1340ھ ( 23اپریل 1922ء ) بروز اتوار، قبرص، “ لارناکا “ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کی طرف سے آپ کا شجرہ نسب سلسلہ قادریہ کے بانی، شیخ عبد القادر جیلانی سے ملتا ہے آپ کی والدہ سے آپ کا نسب سیدنا جلال الدین رومی کی طرف جاتا ہے۔آپ"حسنی، حسینی" سید ہیں، جو اپنے آباءواجداد کی نسل کے ذریعہ سرکار دو عالم سیدنا محمد (ﷺ) کے اہل بیت سے تعلق رکھتے ہیں۔

تعلیم و تربیت

ترمیم

قبرص میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، 1359ء میں آپ استنبول چلے گئے، جہاں آپ کے دو بھائی اور ایک بہن رہائش پزیر تھے اور تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ انھوں نے ضلع بایزید میں واقع استنبول یونیورسٹی میں کیمیکل انجینئری کی تعلیم حاصل کی۔ اسی دوران میں وہ اپنے شیخ جمال الدین ال علا سونی سے علمِ شریعت اور عربی زبان سیکھتے رہے – یہاں انھوں نے کیمیکل انجینئری میں ڈگری حاصل کی اور اپنے ساتھیوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے انھیں تحقیق میں جانے کی ترغیب دی۔ انھوں نے کہا، "مجھے جدید سائنس کی طرف کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میرا دل ہمیشہ سے روحانی علوم کی طرف راغب ہوتا ہے۔

بیعت و خلافت

ترمیم

آپ سلسلہ نقشبندیہ میں شیخ عبد اللہ الفائز الداغستانی سے بیعت کی اور مجاز خلیفہ تھے[1]

وفات

ترمیم

7 مئی 2014ء کو وفات ہوئی

حوالہ جات

ترمیم