شیخ چاند محمد (1 مارچ 1931ء - 11 مئی 2019ء)، ایک ہندوستانی وکیل اور سیاست دان تھے جن کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے تھا۔ وہ دو بار آسام قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ آسام قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی تھے۔

شیخ چاند محمد
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 مارچ 1931ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 11 مئی 2019ء (88 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ گوہاٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیرت ترمیم

چاند محمد یکم مارچ 1931ء کو پیدا ہوئے۔ [1] ان کے والد کا نام الادار علی اور والدہ کا نام پھولشری بی بی تھا۔ انھوں نے کاٹن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اور بی بوروہ کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس کی۔ [1] چاند محمد 1978ء میں برکھیتری سے آسام قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔[2] اور 30 مارچ 1978ء کو آسام قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مقرر ہوئے۔ [3] انھوں نے 30 مارچ 1978ء سے 6 نومبر 1979ء تک آسام قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پھر وہ 7 نومبر 1979ء کو آسام قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مقرر ہوئے۔ [4] انھوں نے 7 نومبر 1979ء سے 7 جنوری 1986ء تک آسام قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1983ء میں برکھیتری سے آسام قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے ۔[5]

وفات ترمیم

چاند محمد کا انتقال 11 مئی 2019ء کو 88 سال کی عمر میں ہوا۔ [1] [6] [7]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ "Former Assembly Speaker Chand Mohammad no more"۔ The Assam Tribune۔ 11 May 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 [مردہ ربط]
  2. "Assam Legislative Assembly - MLA 1978-83"۔ Assam Legislative Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 
  3. "LIST OF DEPUTY SPEAKERS SINCE 1937"۔ Assam Legislative Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 
  4. "LIST OF SPEAKER OF ASSAM LEGISLATIVE ASSEMBLY SINCE 1937"۔ Assam Legislative Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 
  5. "Assam Legislative Assembly - MLA 1983-85"۔ Assam Legislative Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 
  6. "Former Speaker of Assam Legislative Assembly Sheikh Chand Mohammad Passes Away"۔ The Sentinel۔ 11 May 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 
  7. "Former Assembly speaker Sheikh Chand Mohammad passes away"۔ The Hills Times۔ 12 May 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019