شیو دیال باتش

ہندوستانی گلوکار اور موسیقی ڈائریکٹر

شیو دیال باتش (انگریزی: Shiv Dayal Batish) (ولادت: 14 دسمبر 1914ء - وفات: 29 جولائی 2006ء) ہندوستانی نغمہ ساز، گلو کار، موسیقی ہدایت کار تھے جو بھارت کے شہر پٹیالہ میں ایک برہمن گھرانے میں میں پیدا ہوئے تھے۔[2] ان کی وفات ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سانتا کروزمیں ہوئی جہاں وہ 1970ء سے رہ رہے تھے۔ ایس ڈی باتیش کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

شیو دیال باتش
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1914ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پٹیالہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 جولا‎ئی 2006ء (92 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنتا کروز   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز ،  گلو کار ،  موسیقی ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

شیو بالی ووڈ موسیقی کے کمپوزر ہدایت کار، گلوکار اور موسیقی کمپوزر تھے۔ انھوں نے اپنا پہلا ریڈیو پروگرام 1936ء میں آل انڈیا ریڈیو، دہلی کے اسٹوڈیو سے نشر کیا۔[3] انھوں نے بالی ووڈ کی متعدد ابتدائی فلموں جیسے بے تاب، بہو بیٹی، طوفان، ہرجیت، ٹیپو سلطان، ہم بھی کچھ کم نہیں، امر کیرتن اور ظالم تیرا جواب نہیں کے لیے موسیقی بنائی ہے۔[4]

شیو 1964ء میں برطانیہ چلے گئے۔ والڈ، کارڈف میں ایک میلے میں کھیلتے ہوئے انھوں نے لارڈ فینر بروک وے کو متاثر کیا، جس نے اس کے بعد برطانیہ میں ہجرت کرنے میں ان کی مدد کی۔[5]

انھوں نے بی بی سی کے لیے متعدد گانے ریکارڈ کیے جہاں وہ باقاعدہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن فنکار بن گئے۔ انھوں نے موسیقی تیار کیا اور تھیم نغمے "نئی زندگی نیا جیون" گایا،[6] یہ گانا بی بی سی کے ٹیلی ویژن شو اپنا ہی گھر سمجھیے کا تھیم نغمہ تھا۔[2] انھیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ برطانیہ میں جب ایشیائی پروگراموں کا آغاز 1965ء میں ہوا تو وہ پہلے موسیقار کے لیے نامزد ہوئے۔

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ربط : انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی  — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اگست 2019
  2. ^ ا ب Ken Hunt, "S.D. Batish – Musician on the Beatles' 'Help!'" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ independent.co.uk (Error: unknown archive URL), The Independent, 16 August 2006 (retrieved 23 April 2017).
  3. S. D. Batish http://www.folkplanet.com/musicallives/sd.html
  4. S D Batish – The Singer. http://www.geetadutt.com/batish_cosinger.html
  5. Article reference on S. D. Batish http://batish.com/ashwin/articles/iwsp295.html
  6. S. D. Batish Biography, All Music Guide by Jason Ankeny