علاء الدین کاسانی
علاؤ الدين الكاسانی ابو بكر بن مسعود جو صاحب البدائع اور ملک العلماء کے لقب سے ملقب ہیں۔
علاء الدین کاسانی | |
---|---|
(عربی میں: علاء الدين الكاساني) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12ویں صدی کاسان |
وفات | 3 اگست 1191 حلب |
زوجہ | فاطمہ بنت محمد سمرقندیہ [1] |
عملی زندگی | |
استاذ | علاء الدین سمرقندی ، ابو المعین النسفی |
تلمیذ خاص | جمال الدین غزنوی |
پیشہ | مجتہد ، فقیہ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [2] |
شعبۂ عمل | حنفی |
کارہائے نمایاں | بدائع الصنائع |
درستی - ترمیم |
نام
ترمیمابو بكر بن مسعود بن احمد بن علاؤ الدين ملك العلماء الكاسانی صاحب البدائع شارح تحفۃ الفقہا ہیں
مشائخ
ترمیمآپ کے اساتذہ میں یہ شخصیات ہیں علاؤ الدین سمرقندی، صدر الاسلام البزدوی، ميمون المكحولی، ان کی کتاب: السلطان المبين فی اصول الفقہ ہے
استادکے ہاں مقام
ترمیمجب آپ نے محمد بن احمد سمر قندی کی ملازمت کی اور ان سے ان کی عظیم تصانیف تحفۃ الفقہا کو پڑھا اور اس کی شرح بدائع نام سے تصنیف کی تو محمد سمر قندی نے نہایت خوش ہوکر اپنی بیٹی فاطمہ سے (جو نہایت شکیلہ و عقیلہ اور کتاب تحفۃ الفقہا کی حافظہ تھیں اور روم کے بادشاہ اس کے خواستگار تھے) ان کی شادی کردی اور مہر کے عوض شرح مذکور کو گردانا۔ آپ اکثر فتووں میں خطا کر جاتے تھے جب آپ کی بیوی آپ کو وجہ خطا کی بتادیتی تو آپ اس کے قول کی طرف رجوع کرلیتے تھے۔ آپ کے نکاح سے پہلے محمد سمر قندی اور ان کی بیٹی فاطمہ کے دستخط سے فتاویٰ جاری ہوتے تھے، جب آپ کا نکاح فاطمہ سے ہو گیا تو تینوں کے دستخط ہونے لگے۔
تصنیفات
ترمیم- کتاب بدائع فی شرح تحفۃالفقہا
- کتاب السلطان المبین فی اصول الدین[1]بہت عمدہ تصنیف فرمائیں
وفات
ترمیمالکاسانی کی وفات 587ھ میں ہوئی حلب کے قبرستان ظاہریہ میں مقام ابراہیم خلیل اللہ میں اپنی بیوی فاطمہ کے پاس مدفون ہوئے[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Türkiye Diyanet Vakfı İslâm Ansiklopedisi — TDV İslam Ansiklopedisi ID: https://islamansiklopedisi.org.tr/kasani
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/076526305 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 مارچ 2020
- ↑ الجواہر المضيئہ فی طبقات الحنفیہ قرشی4/ 25.