سید سبط حیدر زیدی
صارف از 3 جون 2019ء
جناب مولانا سید سبط حیدر زیدی27 /3/ 1977ء کو ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے ضلع بجنور کے قصبہ شیرکوٹ میں پیدا ہوئے اور ابتدائي تعلیم وطن میں ہی حاصل کی پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے نوگانواں سادات کا سفر کیااور وہاں سے فاضل کا درجہ پاس کرنے کے بعد مزید اعلیٰ تعلیم کے لیے ایران کے شہر مشہد کا انتخاب کیا ۔ مشہد مقدس میں عربی و فارسی کی ادبیات کے تعلیم کے بعد فقہ و اصول، علوم قرآنی و تفسیر،علم کلام و فلسفہ، علم رجال و درایہ اور ديگر حوزوی تعلیم کی سطوح کو کامل کرنے کے بعد درس خارج میں شرکت کی اور بہت ہی حسن و خوبی اور کامیابی کے ساتھ درس خارج کو پایہ تکمیل تک پہنچایا