ڈاکٹر محمد ابوبکر ،میکگل یونیورسٹی بمقام مونٹریال کینیڈا، میں تدریس و تحقیق کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ان کی علمی اور تحقیقی سرگرمیاں بالعموم الیکٹریکل انجینیرنگ اور ریاضی میں ہیں۔ بالخصوص وہ روبالیات ، مقداریہ طبیعات ، علم ہندسہ، نیٹ ورکس، اور انجینئرنگ کےدیگر شعبوں میں درپیش آنے والے ریاضیاتی مسئلوں پر تحقیق کررہے ہیں۔ انہوں نے 2005 میں امریکہ کی ریاست جارجیا میں قائم جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینیرنگ کے شعبے میں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس سے پہلے انہوں نے جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ہی ریاضی اور الیکٹریکل انجینیرنگ کے شعبوں میں ماسٹرز کی سندیں حاصل کیں۔ محمد ابوبکر نے ابتدائی تعلیم لاہور کی درس گاہوں بشمول کریسنٹ ماڈل سکول (1992)، گورنمنٹ کالج (1994) اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (2000) سے حاصل کی۔

اصطلاح term

روبالیات
مقداریہ طبیعات
ہندسہ
ہندسیات

robotics
quantum physics
geometry
engineering

تعلیم مکمل کرنے کا بعد وہ میکگل یونیورسٹی کینیڈا، یونیورسٹی آف پنسلوانیا [1] ، ریاستہائے متحدہ امریکا، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، اور گورنمنٹ کالج لاہور میں درس و تحقیق کا کام کر چکے ہیں۔


مزید معلومات

ترمیم

مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر محمد ابوبکر کے ہوم پیج [2] پر تشریف لے جایئے۔