خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب محمدابوبکر کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 214,866 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:01, 22 مئی 2013 (م ع و)

  • محمد ابوبکر صاحب بہت خوشی ہوئی آپ کا تعارف دیکھ کر۔ کیا آپ اس اردو دائرہ المعارف کے لیۓ اپنی صلاحیتیں صرف نہیں کریں گے؟ افراز
  • وکیپیڈیا میں خوش آمدید! ہمارے پاس ریاضی میں کم ہی مضامین ہیں۔ آپ کی دلچسپی دیکھتے ہوئے، امید ہے کہ آپ
  1. Topology
  2. Graph theory
  3. Symmetry
  4. Chaos

وغیرہ، پر مضامین سے وکیپیڈیا کی نشونما میں حصہ لیں گے۔ --Urdutext 00:07, 20 فروری 2007 (UTC)

  • محمد ابوبکر صاحب بے انتہا خوشی ہوئی آپ نے اپنے قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اردو ویکیپیڈیا کو مستفید کیا۔ امید ہے کہ آپ جدید موضوعات سے اردو کے دامن کو مزید سرسبز کرتے رہیں گے۔ روبوٹ کے اردو نام پر ایک چھوٹی سی وضاحت مضمون میں شامل کی ہے اگر آپ کو یہ بات ناگوار گذری ہو تو معذرت خواہ ہوں اور اگر آپ چاہیں تو اسے مضمون سے حذف کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے شعبہ کے ماہر ہیں آپ کا فیصلہ ہی بہتر ہوگا۔ افراز



جناب افراز صاحب! آپ کے پیغام کا شکریہ۔ فی الوقت میں اردو دائرہ المعارف سے زیادہ واقف نہیں۔ تاہم میرا ارادہ ہے کہ وقتاً فوقتاً اپنے پسندیدہ مضامین پر اردو میں مختصر آرٹیکل لکھوں۔ وکیپیڈیا اس کام کے لیے کافی موضوں معلوم ہو رھا ہے تاہم وکیپیڈیا کو مستقلاً اپنانے کا فیصلہ میں ابھی تک نہیں کر پایا۔ (آج اردو دائرہ المعارف پر میرا پہلا دن ہے۔) اردو میں تکنیکی یا سائنسی مضامین لکھنے کا مجھے کوئی تجربہ نھیں۔سب سے بڑی دقت اردو میں سائنسی اصطلاحات کا چناؤ ہے۔ مثلاً گراف تھیوری یا ٹوپالوجی کو کیا کہیں گے؟ ترجمہ کریں یا انگریزی اصطلاح کو اردو میں تحریر کریں۔ اگر ترجمہ کریں تو کونسا ترجمہ قابل قبول ہو گا۔ ٹوپالوجی کو میں اپنے ذاتی تحقیقی تجربے کے بنیاد پر ”مکان شناسی” کہ سکتا ہوں۔ کوشش کے باوجود مجھے اسکا کوئی اور ترجمہ نہیں مل سکا۔ مزید یہ کہ لفظ ٹوپالوجی بذات خود کافی سہل ہے۔ کیا اردو زبان میں ایسا کوئی کام موجود ہے جہاں سے ان مسائل پر مدد مل سکے؟ اگر آپ کے پاس اس ضمن میں کوئی معلومات ھوں تو ضرور بتائیے۔ اردو وکیپیڈیا پر کام کرنے میں میں بہت خوشی محسوس کرونگا۔ تاہم اپنی مصروفیات اور تجربے کی کمی کے باعث شائید آپ کے بہت ذیادہ کام نہ آ سکوں۔ میں نے روبوٹ اور روبالہ پر آپ کا تجزیہ دیکھا ہے۔ مجھیے یہ اصطلاح بے حد پسند آئی ہے۔ اگرچہ اس میں خودکار مشین اور روبوٹ کا فرق مکمل طور پر واضح نہیں ہوتا تاہم یہ نام صوتی طور پر اتنا عمدہ ھے کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں مستقبل میں اپنے کسی تحقیقی کام کا نام روبالہ رکھنا چاہوں گا۔ اردو میں روبوٹ کی نسبت روبالہ کی مقبولیت میرے نزدیک کچھ مشکل ہے۔ تاہم آپ اس اصطلاح کو ضرور وکیپیڈیا پر متعارف کروائیں۔

محمد ابوبکر .

اصطلاحات کی ناپیدی

ترمیم

محمد ابوبکر صاحب آپ کی باتوں سے بو آتی ہے کہ آپ ان افراد میں سے ہیں جو کوئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور ترقی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ Internet پر کسی ایسی جگہ کی بات کرتے ہیں کہ جہاں آپ کو جدید سائنسی اردو الفاظ دستیاب ہوسکیں تو یقین کیجیۓ کہ وہ جگہ سواۓ اس اردو ویکیپیڈیا کہ علاوہ کہیں نہیں، آپ چاہیں تو تمام internet تلاش کرلیجیۓ۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ کوئی لفظ درکار ہو تو یہ ویکیپیڈیا کے چند صفحات کر روابط ہیں ان پر جاکر آپ اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کرسکتے ہیں۔

ابھی اردو ویکیپیڈیا پر سائنسی اصطلاحات بہت کم ہیں اسکی بہت ساری وجوہات ہیں۔ مگر اس وقت بھی ویکیپیڈیا وہ واحد جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ سائنسی اصطلاحات مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کہ آپ کو جو بھی لفظ یا اصطلاح نہیں مل رہی ہو وہ آپ اس صفحہ پر بھیج دیجیۓ ، میں آپ کو مکمل اعتماد سے یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو اسکا مستند ترین اردو متبادل فراہم کردیا جاۓ گا۔

اور تیسری بات یہ کہ اب آپ کی اجازت کے بعد روبوٹ کے صفحہ کو روبالہ کی جانب Redirect کردیا جاۓ گا۔ آپکی اجازت کے بعد مجھے دیوان عام پر تمام منتظمین اور حیدر صاحب کی اجازب بھی درکار ہوگی یہ تمام احباب بھی راضی ہوگۓ تو ایسا کرا جاسکتا ہے۔ دعاگو افراز


سائنس یا ریاضی میں استعمال کی جانے والی اصطلاحات کے بارے میں ایک اور عرض یہ ہے کہ یہ اسقدر سہل ہوں کہ اردو سے معمولی واقفیت رکھنے والے احباب بھی ان کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔یہ چیز وکیپیڈیا کے لیے از حد ضروری اس لیے بھی ھے، کہ وکیپیڈیا کے کام میں آپ کو ہزاروں لکھاریوں کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ سائنس، طب، ہندسہ اور ریاضی میں آپ کو ایسے لوگ کہاں سے ملیں گے جو اردو زبان کا بھی اتنا ذوق رکھتے ہوں کہ ’مضاہی رقمی مبدل’ کو سن کر اس کو ’انالوگ ٹو ڈجیٹل کنورٹر’ پر ترجیح دیں؟ میرے نزدیک اس کے دو ہی حل ہیں۔اول یہ کہ وکیپیڈیا پر اردو کے علمی معیار کو (کم از کم سائنس، طب، ہندسہ اور ریاضی کی حد تک) قدرے کم رکھا جائے۔دوسرا طریقہ کار یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایسا نظام موجود ہو، جس میں نئے آنے والے تو اپنی استعداد کے مطابق مضامین لکھا کریں، جن میں اصطلاحات وغیرہ ان کی مرضی کے مطابق ہوں، اور پھر ایڈیٹر حضرات ان میں ترمیم کرتے رہیں۔آپ حضرات چونکہ اس کام کے ماہر ہیں، اس لیے میں یہ مجھے یقین ہے کہ آپ اس کا حل ضرور نکال لیں گے (اور عین ممکن ہے کہ نکال چکے ہوں)۔ میری عرض ہے کہ آپ نے جو معلومات ابھی بھیجی ہیں (جن میں لغت اور نئی ترکیبات معلوم کرنے کا طریقہ وغیرہ شامل ہیں) کو ایک باقائدہ دستاویز بنام (A guide to writing Wikipedia science articles in Urdu) اپنے صفحہ اول پر رکھ دیجیے۔ میں اگلے کچھ دنوں میں اس طریقہ کار کے مطابق کچھ مضامین تحریر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر ہم کوئی مستعد طریقہ کار بنا پاتے ہیں تو یقیناً اس میں مزید شمولیت کے لئے میں اپنے دوسرے رفقا سے درخواست کر سکتا ہوں تاکہ سائنس، طب، ہندسہ اور ریاضی کی حد تک آپکی کوئی مدد ہو سکے۔


محمد ابوبکر .

  • ابوبکر صاحب انشااللہ ایسا ہی ہوگا کہ جیسا آپ نے مشورا دیا ہے۔ ابھی پہلا مرحلہ ہے ، اور وہ یہ کہ کسی نہ کسی طرح سائنس کے ہر شعبے کی اصطلاحات تو جمع کی جائیں۔ یہاں تو اردو میں کچھ ہے ہی نہیں ! ہمیں تو رومان بھرے افسانوں اور / یا شعر و شاعری کے سوا اردو میں کچھ ملا ہی نہیں۔ سب کچھ صفر سے شروع کیا ہے۔ اور گنتی کے چند افراد ۔ اللہ آپ کو ہمارے ساتھ رکھے ، یہی دعا ہے۔ آپ جیسے قابل افراد کے مشورے شامل حال رہے تو انشااللہ ہم صفر سے شروع کر کہ بھی سب سے آگے تک جائیں گے۔ دوسرا مرحلہ ان اصطلاحات کو سہل اور آسان کرنے کا ہوگا۔ دعاگو۔ افراز

شکریہ

ترمیم
  • اسلام علیکم، آپ کا Bourbaki والا پیغام پڑھ کر بہت لطف آیا! آپ کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔

اصطلاحات پر کافی بحث ہو چکی ہے۔ اصل طریقہ یہی ہے کہ لکھنا شروع کیا جائے، اس طرح آہستہ آہستہ خود واضح ہوتا جائے گا کہ کونسا طریقہ بہتر ہے۔ خوش قسمتی سے ہمارے درمیان افراز صاحب موجود ہیں جو اس سلسلے میں بہت مدد کرتے ہیں۔ ریاضی کے مضامین میں اگر افراز صاحب کی اصطلاحاتی مدد میسر نہ ہوتی تو میں غالباً اردو وکیپیڈٰیا کو خیرباد کہہ چکا ہوتا۔ جس طرح آپ نے لکھنا شروع کیا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے امید ہے کہ ہماری راہیں آسان ہوتی جائیں گی۔ --Urdutext 01:41, 21 فروری 2007 (UTC)

انعامی مسائل

ترمیم

ابوبکر صاحب، مضامین دیکھ پر خوشی ہو رہی ہے۔ آپ میں لکھنے کی قدرتی صلاحیت ہے۔ تصاویر کے لیے inkscape استعمال کرنے کی کوشش ہوتی ہے، کیونکہ یہ svg میں تصاویر محفوظ کر سکتا ہے۔ اگر مطلوبہ svg تصویر انگریزی وکیپیڈیا پر ہو، تو آپ اس کی انگریزی تحریر کو اردو میں بدل سکتے ہیں۔ چونکہ svg ٹیکسٹ ملف ہے، اس لیے آپ یہ کام کسی بھی utf-8 editor میں بھی کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے میں نے DIA بھی استعمال کیا ہے، مگر اس کا svg درست نہیں۔ زیادہ تر لوگ inkscape ہی استعمال کر رہے ہیں۔ --Urdutext 09:56, 19 مئی 2008 (UTC)

جو تصاویر wikicommons پر ہوں مثلاً alan turing، انھیں یہاں upload کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، صرف مضمون میں نام دینا کافی ہوتا ہے۔--Urdutext 10:30, 19 مئی 2008 (UTC)