ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک دور اُفتادہ تحصیل کلاچی سے تعلق رکھنے والے صحافی ،ادیب، شاعر، ماہرِ موسیقی، مذہبی اور روحانی سکالر نعمان نیئر کلاچوی، شعبہ صحافت میں متنوع تجربہ رکھتے ہیں کالج کے زمانہ سے صحافت میں دلچسپی نے انہیں ایک کہنہ مشق صحافی بنا دیا ،اُردو صحافت میں انہوں نے ملک کے متعدد قومی اخبارات روزنامہ پاکستان، روزنامہ ایکسپریس، روزنامہ اسلام، روزنامہ اوصاف، روزنامہ جناح جبکہ انگریزی صحافت میں بھی انہوں نے دی فرنٹیئر پوسٹ اور ڈیلی ٹائمز جیسے معروف اخبارات میں کام کیا ،علاوہ ازیں موصوف کو صحافت کیساتھ ساتھ روحانی علوم میں بھی زبردست مہارت حاصل ہے انسانی جذبات اور رویہ پر گہری گرفت رکھتے ہیں عالمگیر تصوف پر آپ کا علمی کام روزِ روشن کی طرح عیاں ہے آج کل آپ صراطِ دانش کے عنوان سے روزنامہ پاکستان میں ہفتہ وار کالم لکھ رہے ہیں جبکہ ایک روحانی ادارہ مرشد فاؤنڈیشن بھی چلا رہے ہیں جدید تصوف پر مبنی کتاب عشق کی سائنس اور تصوف کی مصطلحات کی وضاحت پر مبنی ایک لغت تصوف کی ڈکشنری کے بھی مصنف ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم