تحصیل کلاچی

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل

تحصیل کلاچی (انگریزی: Kulachi Tehsil) پاکستان کا ایک شہر جو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ہے۔[1]

تحصیل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع ڈیرہ اسماعیل خان
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
Number of قصبہs1
Number of پاکستان کی یونین کونسلیں15
تحصیل کلاچی میں موجود تاریخی شخی گیٹ

تحصیل کلاچی صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک قدیم ترین اور پاکستان کی سب سے بڑی تحصیل ہے، فرنگی دور میں تحصیل کا درجہ دیے جانے والی تحصیل کلاچی پاکستان کی واحد تحصیل تھی جس میں 1972 سے قبل 22 یونین کونسلز تھیں، یہی وہ تحصیل ہے جس کے متعلق طارق عزیز کے مشہور زمانہ شو نیلام گھر میں ناظرین سے ایک سوال کیا گیا کہ پاکستان کی وہ کون سی تحصیل ہے جس میں ابھی تک حمام کی دکان نہیں ہے، تو جواب میں تحصیل کلاچی کا ذکر کیا گیا۔

تحصیل کلاچی کے میٹھے خربوزے اور کلاچی وال چاقو پورے پاکستان میں مشہور ہیں۔[حوالہ درکار]

یہ تحصیل بلوچ قوم کے جنگجو قبیلے کلاچی کے سرداروں نے آباد کی اور اس کا نام اپنے قبیلے کی نسبت سے کلاچی رکھا۔ بعد ازاں اس بلوچ قبیلے نے دریائے سندھ کی طرف پیش قدمی کی اور یہ علاقہ پشتون قبیلے گنڈا پور کے حوالے کر دیا۔ کلاچی میں بلوچ، پشتون کے علاوہ جٹ قبائل بھی کثیر تعداد میں آباد ہیں۔ یہاں کی بڑی زبان سرائیکی اور پشتو ہیں، سرائیکی بلوچ، پشتون اور جٹ قبائل کی مشترکہ زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔

کلاچی کا علاقہ بارانی ہے، تاہم حالیہ سالوں میں گومل زام سے نکالی گئی نہریں بھی ایک محدود علاقے کو سیراب کر رہی ہیں۔

کلاچی کی تاریخ میں مشہور سردار محمد حسین خان کلاچی بلوچ کا ذکر ملتا ہے، جو ایک جنگجو اور نڈر سردار تھے، جبکہ حالیہ ادوار میں سردار عنایت اللّٰہ خان گنڈا پور قابلِ ذکر سرادر اور مشہور شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور روایتی ڈش ثوبت کی ابتدا یہاں مکران سے آئے بلوچ قبائل نے کی، جو اب اس علاقے میں انتہائی مہارت سے تیار کی جاتی ہے.

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kulachi Tehsil" 

تحصیل کلاچی میں پرویز کا ہوٹل بہت زیادہ مشہور ہے ۔ یہ مڈی گیٹ کے سامنے ہے۔اس ہوٹل کی چائے کلاچی کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی لوگ پینے آتے ہیں ۔