اسقاط حمل
اسقاط حمل ، جسے ازخودسقاط حمل یا قبل از وقت حمل کا ضیاع بھی کہا جاتا ہے، اسقاط حمل کسی جنین یا حمیلکی آزادانہ طور پر زندہ رہنے سے قبل ہی اس کی قدرتی موت ہے۔ [1] [4] اسقاط حمل کے لیے کچھ ماہرین حمل کے 20 ہفتوں کوحتمی قرار دیتے ہیں، جس کے بعد جنین کی موت کو مردہ پیدائش کے نام سے جانا جاتاہے۔ [13] اسقاط حمل کی سب سے عام علامت درد کے ساتھ یا اس کے بغیر اندام نہانی سے خون بہنا ہے۔ [1] بعد ازاں حاملہ اداسی ، اضطراب اور احساس جرم کی شکار ہو سکتی ہے ۔ [3] [14] ٹشو اور جما ہوا مواد بچہ دانی سے نکل کر اندام نہانی سے باہر آسکتا ہے۔ [15] جب کسی عورت کو بار بار اسقاط حمل ہوتو یہ بانجھ پن بھی ہو سکتا ہے۔ [16]
اسقاط حمل | |
---|---|
مترادف | ازبخود اسقاط حمل، قبل از وقت حمل ضائع ہونا |
ایک الٹراساؤنڈ میں نظر آتی حملاتی تھیلی جس میں زردی کی تھیلی موجود ہے لیکن جنین نہیں ہے۔ | |
اختصاص | زچگی اور نسوانی امراض |
علامات | درد یا بغیر درد کے اندام نہانی سے خون بہنا [1] |
مضاعفات | انفیکشن, خون بہنا,[2] اداسی, اضطراب, احساس جرم[3] |
عمومی حملہ | حمل کے پہلے 20 ہفتوں میں[4] |
وجوہات | کروماسوم کی غیرمعقولیت[1][5] رحم کی بے اعتدالی[6] |
خطرہ عنصر | والدین کی عمر رسیدگی ,سابقہ اسقاط حمل،, کا سامناتمباکو نوشی, موٹاپا, ذیابیطس, خودکار مدافعتی امراضs, منشیات یا الکحل کا استعمال[7][8][9] |
تشخیصی طریقہ | طبی معائنہ, ،ایچ سی جی ،انسانی کوریونک گوناڈوٹروپین, الٹرا سائونڈ[10] |
مماثل کیفیت | حمل میں پیچیدگی, امپلاٹیشن سے خون بہنا.[1] |
تدارک | قبل از پیدائش کی دیکھ بھال[11] |
علاج | متوقع حاملہ کی دئکھ بھال, مسوپروسٹول, ویکیوم اسپیریشن, جذباتی حوصلہ[8][12] |
تعدد | 10–50فی صد حمل میں[1][7] |
اسقاط حمل کے خطرے کے عوامل میں والدین کاعمر رسیدہ ہونا، سابقہ اسقاط حمل، تمباکو کے دھوئیں کا مستقل سامنا، موٹاپا ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ کے مسائل اور منشیات یا الکحل کا استعمال شامل ہیں۔ [7] [8] تقریباً 80 فیصد اسقاط ، حمل ، کے پہلے 12 ہفتوں ( پہلی سہ ماہی ) میں ہوتے ہیں۔ [1] تقریباً نصف معاملات میں بنیادی وجہ کروموسومل کی غیر معقولیت ہوتی ہے۔ [5] [1] اسقاط حمل کی تشخیص میں یہ جانچنا کہ آیا رحم کا گردن نما حصہگریوا (سرویکس) کھلا ہوا ہے یا بند ہے، انسانی کوریونک گوناڈوٹروپن (ایچ سی جی) کی خون میں سطح کی جانچ اور الٹراساؤنڈ شامل ہو سکتے ہے۔ [10] جو حالتیں جو اسی طرح کی ملتی جلتی علامات پیدا کرسکتی ہیں ان میں ایکٹوپک حمل اور امپلانٹیشن سے خون بہنا شامل ہیں۔ [1]
کبھی کبھار قبل از پیدائش کی اچھی دیکھ بھال سے روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔ [11] منشیات، الکحل، متعدی امراض اور تابکاری سے پرہیز کرنے سے اسقاط حمل کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ [11] عام طور پر پہلے 7 سے 14 دنوں کے دوران کسی خاص علاج کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ [12] زیادہ تر اسقاط حمل بغیر کسی اضافی مداخلت کے مکمل ہو جائیں گے۔ [8] کبھی کبھار دوائی مسوپروسٹول یا ویکیوم ایسپیریشن جیسا طریقہ کار بقایا ٹشو زکو ہٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ [12] [17] جن خواتین کے خون کی قسم ریسس نیگیٹو (Rh منفی) ہے انھیں Rho(D) امیون گلوبلین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ [8] درد کی دوا بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ [12] جذباتی مدد ، نقصان سے نبٹنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔ [12]
اسقاط حمل، ابتدائے حمل کی سب سے عام پیچیدگی ہے۔ [18] وہ خواتین جو یہ جانتی ہیں کہ وہ حاملہ ہیں، ان میں اسقاط حمل کی شرح تقریباً 10سے 20 فیصد ہے، جب کہ تمام فرٹیلائزیشن میں شرح تقریباً 30سے 50فیصد ہے۔ [1] [7] 35 سال سے کم عمر والوں میں یہ خطرہ تقریباً 10 فیصد ہے جبکہ 40 سال سے زیادہ عمر والوں میں یہ تقریباً 45 فیصد ہے [1] 30 سال کی عمر کے آس پاس خطرہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے [7] تقریباً 5فیصد خواتین کو لگاتار دو اسقاط حمل ہوتے ہیں۔ [19] کچھ پریشانی دور کرنے میں مدد کرنے والی تنظیمیں یہ مشورہ دیتی ہیں کہ اسقاط حمل کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ بات چیت میں " اسقاط حمل " کی اصطلاح استعمال نہ کریں۔ [20]
حوالہ جات:
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د The Johns Hopkins Manual of Gynecology and Obstetrics (4 ایڈیشن)۔ Lippincott Williams & Wilkins۔ 2012۔ ص 438–439۔ ISBN:9781451148015۔ ستمبر 10, 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ "Spontaneous Abortion - Gynecology and Obstetrics"۔ Merck Manuals Professional Edition۔ 2020-12-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-05
- ^ ا ب GE Robinson (جنوری 2014)۔ "Pregnancy loss"۔ Best Practice & Research. Clinical Obstetrics & Gynaecology۔ ج 28 شمارہ 1: 169–78۔ DOI:10.1016/j.bpobgyn.2013.08.012۔ PMID:24047642
- ^ ا ب "What is pregnancy loss/miscarriage?"۔ www.nichd.nih.gov/۔ جولائی 15, 2013۔ اپریل 2, 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 14, 2015
- ^ ا ب D Vaiman (2015)۔ "Genetic regulation of recurrent spontaneous abortion in humans"۔ Biomedical Journal۔ ج 38 شمارہ 1: 11–24۔ DOI:10.4103/2319-4170.133777۔ PMID:25179715
- ↑ YY Chan، K Jayaprakasan، A Tan، JG Thornton، A Coomarasamy، NJ Raine-Fenning (اکتوبر 2011)۔ "Reproductive outcomes in women with congenital uterine anomalies: a systematic review"۔ Ultrasound in Obstetrics & Gynecology۔ ج 38 شمارہ 4: 371–82۔ DOI:10.1002/uog.10056۔ PMID:21830244
- ^ ا ب پ ت ٹ "How many people are affected by or at risk for pregnancy loss or miscarriage?"۔ www.nichd.nih.gov۔ جولائی 15, 2013۔ اپریل 2, 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 14, 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ A Oliver، C Overton (مئی 2014)۔ "Diagnosis and management of miscarriage"۔ The Practitioner۔ ج 258 شمارہ 1771: 25–8, 3۔ PMID:25055407
- ↑ HJ Carp، C Selmi، Y Shoenfeld (مئی 2012)۔ "The autoimmune bases of infertility and pregnancy loss"۔ Journal of Autoimmunity (Review)۔ ج 38 شمارہ 2–3: J266-74۔ DOI:10.1016/j.jaut.2011.11.016۔ PMID:22284905
- ^ ا ب "How do health care providers diagnose pregnancy loss or miscarriage?"۔ www.nichd.nih.gov/۔ 15 جولائی 2013۔ 2017-12-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-14
- ^ ا ب پ "Is there a cure for pregnancy loss/miscarriage?"۔ www.nichd.nih.gov/۔ اکتوبر 21, 2013۔ اپریل 2, 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 14, 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ "What are the treatments for pregnancy loss/miscarriage?"۔ www.nichd.nih.gov۔ جولائی 15, 2013۔ اپریل 2, 2015 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 14, 2015
- ↑ "Stillbirth: Overview"۔ NICHD۔ 23 ستمبر 2014۔ 2016-10-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-04
- ↑ Radford EJ, Hughes M (June 2015)
- ↑ "What are the symptoms of pregnancy loss/miscarriage?"۔ www.nichd.nih.gov/۔ 15 جولائی 2013۔ 2015-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-14
- ↑ "Glossary | womenshealth.gov"۔ womenshealth.gov۔ 10 جنوری 2017۔ 2021-02-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-11
- ↑ Tunçalp O, Gülmezoglu AM, Souza JP (September 2010)
- ↑ National Coordinating Centre for Women's and Children's Health (UK) (دسمبر 2012)۔ "Ectopic Pregnancy and Miscarriage: Diagnosis and Initial Management in Early Pregnancy of Ectopic Pregnancy and Miscarriage"۔ NICE Clinical Guidelines, No. 154۔ Royal College of Obstetricians and Gynaecologists۔ 2013-10-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-04
- ↑ Garrido-Gimenez C, Alijotas-Reig J (March 2015)
- ↑ Ian Greaves؛ Keith Porter؛ Tim J. Hodgetts؛ Malcolm Woollard (2005)۔ Emergency Care: A Textbook for Paramedics۔ London: Elsevier Health Sciences۔ ص 506۔ ISBN:978-0-7020-2586-0۔ اپریل 26, 2016 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا