آداب!

یہ صفحہ کھوار زبان میں آزاد ویکیپیڈیا کے لیے سرگرمی سے کوشاں ارکان کی رائے جاننے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اگر آپ کھوار زبان کے انکیوبیٹر ویکیپیدیا پر سرگرم ہیں، تو برائے مہربان نیچے کے کے سوالات کو اپنے نام یا صارف نام کے قطعے سے ضرور جواب دیجیے۔ اس سے مجھے اس منصوبے کو سمجھنے اور ایک ممکنہ بلاگ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل میں نے میتھلی انکیوبیٹر ویکیپیدیا پر ایک بلاگ لکھا تھا۔ اس کا یہ نتیجہ ہؤا تھا کہ میتھلی اصحاب کی انتھک کوششوں کو دنیا کے روبرو لایا جاسکا اور میتھلی ویکیپیدیا وجود میں آیا تھا۔

اپنے جوابات کے بعد دستخط کرنا مت بھولیے۔ اس کے لیے آپ کو --~~~~ ٹائپ کرنا ہوگا۔ شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:27, 5 مئی 2016 (م ع و)

سوالات

1. کیا آپ اس انکیوبیٹر منصوبے سے اپنی وابستگی پر روشنی ڈال سکتے ہیں؟

2. اب تک اس منصوبے پر 40 کے لگ بھگ مصدقہ معاونین رہے ہیں (https://tools.wmflabs.org/meta/catanalysis/?title=Wp%2Fkhw&cat=0&wiki=incubatorwiki) جبکہ اس کے علاوہ بھی چند صارف رہے ہیں۔ آپ مزید معاونین کے امکانات کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

3. موجودہ اور امکانی کھوار صارفین کے جغرافیائی حدود پر روشنی ڈالیے؟

4. میرے ایک سابقہ بلاگ (http://blog.wikimedia.org/2014/06/09/samskrita-bharati-and-sanskrit-wikipedia-the-journey-ahead) میں اس بات پر تفصیلی روشنی ہے کہ کس طرح سنسکرت بھارتی نامی تنظیم سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے۔ کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے اس طرح کی کوئی ادارہ جاتی مدد کا امکان ہے؟

5. آپ کے ملک میں کھوار زبان کی تعلیم کی کیا سہولت ہے (مثلاً اسکولی تعلیم/ جامعاتی سطح کی تعلیم)؟ اگر ہاں، تو قابل ذکر تعلیمی مراکز پر روشنی ڈالیے؟

6. کھوار زبان کی مشہور لغتوں اور تدریسی مواد پر روشنی ڈالیے۔

7. کھوار زبان کے انٹرنیٹ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں استعمال پر روشنی ڈالیے؟ نیز کچھ ایسے مشہور ذرائع (مثلاً اس زبان کے اخبارات، جرائد، دائرۃ المعارف وغیرہ) پر روشنی ڈالیے جس سے مستقبل میں صارفین کو اس زبان میں تعاون کرنے میں سہولت ہو۔

8. کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا اثر رہا ہے؟

9. کیا کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے؟

10. کیا آپ کھوار اور سی طرح کے ادیگر منصوبہ جات کے ضمن کچھ مفید مشورے دے سکتے ہیں؟

1. کیا آپ اس انکیوبیٹر منصوبے سے اپنی وابستگی پر روشنی ڈال سکتے ہیں؟

یہ ۲۵ اپریل ۱۹۹۶ء کی بات ہے میں اس وقت کراچی میں چترال ویلفئر ایسوسی ایشن نامی ایک فلاحی تنظیم کا سکیریڑی جرنل تھا اورجرنل باڈی میٹنگ کی سربراہی کے دوران میں نے میٹنگ میں موجود دوستوں علی افسر جان ایڈووکیٹ، صحمصام علی رضا ایڈووکیٹ، حسین علی صفدر، حمید الرحمان، عبدالقیوم،مولا نظرشاہ، ظاہر علی، نورولی جان، امجد محمود ،سلیم الٰہی اور دیگر شخصیات کی موجودگی میِں کھوار زبان کو دیگر پاکستانی زبانوں کی طرح تحریری شکل میں لانے، کھوار زبان و ادب اور کھوار زبان کے قدیم مخطوطات کو محفوظ بنانے کے لیے کھوار اکیڈمی نامی ایک ادبی تنظیم بنانے کے لیے ایک قرار داد پیش کی جسے تمام شرکاء نے من و عن تسلیم کر کے کھوار اکیڈمی کے قیام کی منظوری دے دی، ان ھمخیال اور زبان دوستوں کے تعاون اور بھر پور حمایت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے کھوار زبان نامی ایک خالص ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی
سن ۲۰۱۰ء میں نے کھوار ویکیپیڈیا کا انکیوبیٹر پروجیکٹ شروع کیا اور ٹرانسلیٹ ویکی ڈاٹ نیٹ کے لیے ایک ہزار کے لگ بھک سطح البینی پیغامات کو کھوار زبان میں ترجمہ کیا جو کہ کھوار ویکیپیڈیا تخلیق کرنے کے لیے ضروری تھے میں بحثیت ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر، مترجم اور ایڈیٹر کھوار زبان میں بے شمار مضامین، زمرہ جات، ابواب، ماڈیول اور سانچہ جات تخلیق کئے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد کھوار ویکیپیڈیا نارمل حالت میں منظر عام پر آئے گا

2. اب تک اس منصوبے پر 40 کے لگ بھگ مصدقہ معاونین رہے ہیں (https://tools.wmflabs.org/meta/catanalysis/?title=Wp%2Fkhw&cat=0&wiki=incubatorwiki) جبکہ اس کے علاوہ بھی چند صارف رہے ہیں۔ آپ مزید معاونین کے امکانات کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

اینکوبیٹر میں سانچے بنانا، ماڈیول بنانا، ابواب بنانا نئے کھوار صارف کے لیئے بہت مشکل ہے اگر اردو ویکیپیڈیا کی طرح یہ کھوار ویکیپیڈیا بھی نارمل حالت میں آجائے تو اس کے صارفین کی تعداد میں خاطر خوا اضافہ ہو سکتا ہے اب تک پچاس کے قریب کھوار صارفین نے اس ویکیپیڈیا پر اپنا حصہ ڈالا ہے لیکن اس ویکیپیڈیا کی اردو، پشتو، پنجابی اور سندھی ویکیپیڈیا کی طرح منظوری سے مزید معاونین کے امکانات بہت زیادہ ہیں کیونکہ اکثر کھوار صارفین نے پیچیددہ سانچہ، پیچیدہ ماڈیول، کامن سی ایس ایس، وکٹر سی ایس وغیرہ میں خطاء کی شکایت کی ہے اصل حالت میں آنے کے بعد اس ویکیپیڈیا کے صارفین کی تعداد اردو، سندھی، پنجابی اور پشتو سے زیادہ ہو گی

3. موجودہ اور امکانی کھوار صارفین کے جغرافیائی حدود پر روشنی ڈالیے؟

کھوار زبان پاکستان کے ضلع چترال، ضلع کالام، گلگت بلتستان کے ضلع غذر، سنکیانگ چین اور افغانستان کے صوبہ شیغنان میں بولی جاتی ہےاورماہر لسانیات جارج مارگن اسٹئرن نے ہندوستان میں بھی کھوار بولنے والوں کی تعداد پانچ ہزار لکھی ہے ، اس وقت کھوار اکیڈمی کے حالیہ سروے کے مطابق کھوار بولنے والوں کی کل تعداد دس لاکھ سے متجاوز ہے موجوودہ دور میں پوری دنیا میں کھوار صارفین موجود ہیں زیادہ تر چترال، سوات، گلگت بلتستان، پشاور،راولپنڈی اسلام آباد، بلوچستان، کراچی، عرب امارات اور سعودی عربیہ میں کھوار زبان میں لکھنے والے موجود ہیں اور دنیا کے کونے کونے سے کھوار لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ہم دن رات ایک کر کے کھوار کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس کام کے لیے ہم کوئی معاوضہ بھی نہیں لے رہے ہیں اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے کھوار بولنے والوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ایک آزاد انسائکلوپیڈیا بنانے کے رضاکارانہ طور پر مصروف عمل ہیں

4. میرے ایک سابقہ بلاگ (http://blog.wikimedia.org/2014/06/09/samskrita-bharati-and-sanskrit-wikipedia-the-journey-ahead) میں اس بات پر تفصیلی روشنی ہے کہ کس طرح سنسکرت بھارتی نامی تنظیم سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے۔ کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے اس طرح کی کوئی ادارہ جاتی مدد کا امکان ہے؟

محترم جناب مزمل صاحب نے جہاں اردو ویکیپیڈیا کےلئے شاندار اور بے لوث خدمات انجام دی ہیں وہاں انہوں نے اپنی زبان دوستی کا ثبوت دے کر کھوار ویکپیڈیا کے بارے میں بلاگ لکھ رہے ہیں میں چترال ، سوات اور گلگت بلتستان کے کھوار بولنے والوں کی طرف سے مزمل صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان میں کھوار زبان کے فروع اور کھوار ویکیپیڈیا کو نارمل حالت میں لانے کے لیے کھوار اکیڈمی کے ممبران ظہیرالدین، حمیدالرحمان، عبدالقیوم ، امجد محمود، حبیب الرحمان، اکبر علی ، طاہر شادان اور دیگر کام کر رہے ہیں اور کھوار اکیڈمی کھوار ویکیپیڈیا کے فروع کے لئے ہرقسم کی مدد کے لیے تیار ہے ۔

5. آپ کے ملک میں کھوار زبان کی تعلیم کی کیا سہولت ہے (مثلاً اسکولی تعلیم/ جامعاتی سطح کی تعلیم)؟ اگر ہاں، تو قابل ذکر تعلیمی مراکز پر روشنی ڈالیے؟

جب چترال ایک ریاست تھی تو اس وقت کھوار زبان تعلیمی نصاب میں شامل تھا لیکن جب ریاست چترال کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوا تو کھوار زبان کو نصاب سے نکال دیا گیا لیکن میری اور دیگر سرگرم کھوار کارکنان کی کوششوں سے حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت نے اب کھوار قاعدہ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے اور پہلی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک ہم نصاب بنارہے ہیں اور دوسرے مرحلے میں ہم جامعات لیول کے لیے نصاب ترتیب دیں گے۔جامعہ پشاور ، جامعہ پنجاب، جامعہ اردو، جامعہ علامہ اقبال میں ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کےلیے دیگر پاکستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ کھوار زبان کو بھی تھیسیس کا حصہ بنایا گیاہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پی ایچ ڈی اسکالر اکبر علی کے مقالے کا عنوان کھوار زبان میں حمد نگاری کی روایت تھا اور اس مقالے پر آپ کی پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے، اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی کے انور خان اور استبول یونیورسٹی ترکی کے پی ایچ کے طالب علم کھوار زبان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

6. کھوار زبان کی مشہور لغتوں اور تدریسی مواد پر روشنی ڈالیے۔

اسماعیل سیلوںامریکن لغت نویس نے کھوار زبان کی پہلی لغت لکھی اس کے بعد راقم الحروف نے کھوار لغت لکھی اس کے بعد ناجی خان نے کھوار ڈکشنری مرتب کی اب تک کھوار زبان میں کھوار اکیڈمی اور انجمن ترقی کھوار نے ۲۰۰ سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے کھوار کتابوں میں کھوار قاعدہ، چترالی گرامر، کھوار رموز اوقاف، گلزوخ، گلشن کھوار ،درون ہنو، کھوار زبان و ادب وغیرہ شامل ہیں

7. کھوار زبان کے انٹرنیٹ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں استعمال پر روشنی ڈالیے؟ نیز کچھ ایسے مشہور ذرائع (مثلاً اس زبان کے اخبارات، جرائد، دائرۃ المعارف وغیرہ) پر روشنی ڈالیے جس سے مستقبل میں صارفین کو اس زبان میں تعاون کرنے میں سہولت ہو۔

کھوار زبان کے بارےمیں پروفیسر ممتاز حسین کے ویب سائٹ محرکہ ڈاٹ کام میں بے شمار مواد موجود ہیں جن میں کتابیں، آڈیو، ویڈیو اور ٹیکسٹ کی شکل میں کافی قابل بھروسا مواد موجود ہیں، ابھی حال ہی میں مائر نامی ایک تنظیم کے صدر فرید احمد نے کھوار چترال نامی ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے اور نوجوان صحافی حمیدالرحمان نے اپنے اخبار چترال وژن کو اردو اورکھوار دونوں زبانوں میں چھاپ رہا ہے اس کے علاوہ ماہنامہ شندور ، ماہنامہ نوائے چترال میں کھوار زبان کے لیے صفحات مختص کئے گئے ہیں اور مائر نامی تنظیم کی طرف سے سہ ماہی کھوارنامہ اور کھوار اکیڈمی کی طرف سے خبرنامہ ژنگ کے نام سے شایع کیا جارہا ہے

8. کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا اثر رہا ہے؟

جی ہاں کھوار اکیڈمی کی طرف سے وقتا فوقتا ہم کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ ، اس کا کیا اثر بہت اچھا رہا ہےاور نئے صارفین کھوار ویکیپیڈیا کی طرف آرہے ہیں

9. کیا کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے؟

کھوار ویکییپڈیا کو نارمل حالت میں لانے کے بعد میرا ارادہ ہے کہ کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے ان شاء اللہ

10. کیا آپ کھوار اور سی طرح کے ادیگر منصوبہ جات کے ضمن کچھ مفید مشورے دے سکتے ہیں؟

جی ہاں کھوار زبان کی طرح دیگر زبانون میں بھی ویکی پروجیکٹس شروع کئے جائیں--Rachitrali 13:24, 5 مئی 2016 (م ع و)

1. کیا آپ اس انکیوبیٹر منصوبے سے اپنی وابستگی پر روشنی ڈال سکتے ہیں؟

میں رحمت عزیز چترالی کھوار زبان میں ویکیپیڈیا منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے کھوار زبان کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور کھوار زبان میں یہ آزاد انسائکلوپیڈیا شروع کر کے کھوار زبان کی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوایا اور مجھ جیسے سست انسان کو کھوار زبان میں لکھنے اور کھوار کی خدمت کرنے کے مشن پر لگادیا، میں اس ویکیپیڈیا کا حصہ ہوں اور جتنا بھی مجھ سے ہو سکتا ہے کھوار میں روزانہ دو تین مضمون، سانچہ، ماڈیول وغیرہ بناتا رہتا ہوں باقی اس ویکیپیڈیا کی ڈیزائن، تیکنیکی کام اور نوک پلک رحمت عزیز ہی سنوارتے ہیں اور کھوار بولنے والوں کو کھوار لکھنے کی طرف راغب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے زریعے بھی سرگرم ہیں یہ بہت بڑا منصوبہ ہے بلکہ عظیم منصوبہ ہے جسے رحمت عزیز نے دن رات ایک کر کے بنارہے ہیں امید ہے کھوار کمیونٹی رحمت عزیز کے ساتھ قلمی تعاون کرے گی تاکہ یہ منصوبہ اردو، پشتو، پنجابی اور سندھی کی طرح دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے

2. اب تک اس منصوبے پر 40 کے لگ بھگ مصدقہ معاونین رہے ہیں (https://tools.wmflabs.org/meta/catanalysis/?title=Wp%2Fkhw&cat=0&wiki=incubatorwiki) جبکہ اس کے علاوہ بھی چند صارف رہے ہیں۔ آپ مزید معاونین کے امکانات کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

کھوار ویکیپیڈین کے ساتھ ساتھ دیگر ساتھی مزمل صاحب، عبید رضا صاحب، طاہر محمود صاحب، ابراھیم صاحب بھی اس ویکی کے تکنیکی کام میں ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہم نے جب بھی کوئی مسلہ ہوا تو یہ ساتھی تکنیکی مسائل کے حل کے لیے ھمیشہ پیش پیش رہے ہیں، اور اس ویکیپیڈیا کی تخلیق میں ان کا بھی بھرپور کردار رہا ہے اور نئے صارفین بھی ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں

3. موجودہ اور امکانی کھوار صارفین کے جغرافیائی حدود پر روشنی ڈالیے؟

کھوار ویکپیڈیا کے موجودہ صارفین کی تعداد پاکستان سے ہے لیکن دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کھوار بولنے والے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں

4. میرے ایک سابقہ بلاگ (http://blog.wikimedia.org/2014/06/09/samskrita-bharati-and-sanskrit-wikipedia-the-journey-ahead) میں اس بات پر تفصیلی روشنی ہے کہ کس طرح سنسکرت بھارتی نامی تنظیم سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے۔ کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے اس طرح کی کوئی ادارہ جاتی مدد کا امکان ہے؟

کھوار زبان و ادب کے فروع کے لیے انجمن ترقی کھوار اور کھوار اکیڈمی کے نام سے ادبی ادارے موجود ہیں

5. آپ کے ملک میں کھوار زبان کی تعلیم کی کیا سہولت ہے (مثلاً اسکولی تعلیم/ جامعاتی سطح کی تعلیم)؟ اگر ہاں، تو قابل ذکر تعلیمی مراکز پر روشنی ڈالیے؟

کھوار زبان چترال کے تعلیمی اداروں میں شامل نصاب ہے لیکن بعض پاکستانی جامعات میں بھی کھوار پر کام ہورہا ہے

6. کھوار زبان کی مشہور لغتوں اور تدریسی مواد پر روشنی ڈالیے۔

کھوار انگریزی ڈکشنری اسمعیل سیلون نے مرتب کیا ہے

7. کھوار زبان کے انٹرنیٹ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں استعمال پر روشنی ڈالیے؟ نیز کچھ ایسے مشہور ذرائع (مثلاً اس زبان کے اخبارات، جرائد، دائرۃ المعارف وغیرہ) پر روشنی ڈالیے جس سے مستقبل میں صارفین کو اس زبان میں تعاون کرنے میں سہولت ہو۔

کھوار زبان میں انٹرنیٹ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے اور چترال وژن اخبار کھوار اور اردو میں شایع ہورہا ہے

8. کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا اثر رہا ہے؟

جی ہاں کھوار ویکیپیڈیا کے لیے آن لائن اور سوشل میڈیا کے زریعے بھی کوشش کی جارہی ہے

9. کیا کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے؟

رحمت عزیز نے جس طرح کھوار ویکیپیڈیا تخلیق کیا ہے اسی طرح ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبے بھی شروع کئے جائیں تویہ رحمت عزیز کا کھوار زبان پر ایک اور احسان ہوگا-

10. کیا آپ کھوار اور سی طرح کے ادیگر منصوبہ جات کے ضمن کچھ مفید مشورے دے سکتے ہیں؟

پاکستان کی ہر مادری زبان میں ویکیپیڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے

--محمد ظہیرالدین خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:50, 5 مئی 2016 (م ع و)

1. کیا آپ اس انکیوبیٹر منصوبے سے اپنی وابستگی پر روشنی ڈال سکتے ہیں؟

  • میں کھوار ویکیپیڈیا اینکوبیٹر میں اپنی بساط کے مطابق کھوار مقالات لکھنے کے ساتھ ساتھ زمرہ جات وغیرہ کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہوں

2. اب تک اس منصوبے پر 40 کے لگ بھگ مصدقہ معاونین رہے ہیں (https://tools.wmflabs.org/meta/catanalysis/?title=Wp%2Fkhw&cat=0&wiki=incubatorwiki) جبکہ اس کے علاوہ بھی چند صارف رہے ہیں۔ آپ مزید معاونین کے امکانات کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

  • جی مستقبل قریب میں کھوار ویکیپیڈین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے

3. موجودہ اور امکانی کھوار صارفین کے جغرافیائی حدود پر روشنی ڈالیے؟

  • چترالی اور گلگتی کھوار بولنے والے کھوار ویکیپیڈیا میں لکھ رہے ہیں

4. میرے ایک سابقہ بلاگ (http://blog.wikimedia.org/2014/06/09/samskrita-bharati-and-sanskrit-wikipedia-the-journey-ahead) میں اس بات پر تفصیلی روشنی ہے کہ کس طرح سنسکرت بھارتی نامی تنظیم سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے۔ کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے اس طرح کی کوئی ادارہ جاتی مدد کا امکان ہے؟

  • کھوار اکیڈمی اور انجمن ترقی کھوار، کھوار ویکیپیڈیاکے فروع کے لیے محنت کر رہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے

5. آپ کے ملک میں کھوار زبان کی تعلیم کی کیا سہولت ہے (مثلاً اسکولی تعلیم/ جامعاتی سطح کی تعلیم)؟ اگر ہاں، تو قابل ذکر تعلیمی مراکز پر روشنی ڈالیے؟

  • کھوار زبان تعلیمی نصاب کا حصہ ہے

6. کھوار زبان کی مشہور لغتوں اور تدریسی مواد پر روشنی ڈالیے۔

  • انگریز سیاح اسمعیل سیلون نے کھوار ڈکشنری مرتب کی ہے

7. کھوار زبان کے انٹرنیٹ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں استعمال پر روشنی ڈالیے؟ نیز کچھ ایسے مشہور ذرائع (مثلاً اس زبان کے اخبارات، جرائد، دائرۃ المعارف وغیرہ) پر روشنی ڈالیے جس سے مستقبل میں صارفین کو اس زبان میں تعاون کرنے میں سہولت ہو۔

  • بے شمار ادارے کھوار کے لیے کام کر رہے ہیں

8. کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا اثر رہا ہے؟

  • سوشل میڈیا کے زریعے کھوار ویکیپیڈیا کے فروع کے لیے کا م ہورہا ہے

9. کیا کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے؟

  • جی بالکل دیگر منصوبے بھی شروع کرنا ضروری ہے

10. کیا آپ کھوار اور سی طرح کے ادیگر منصوبہ جات کے ضمن کچھ مفید مشورے دے سکتے ہیں؟

  • میرا مشورہ یہ ہے کہ کوئی زبان بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی بلکہ ہر زبان کو اس کا حق دینا چاہئیے اور ہر زبان میں ویکیپیڈیا تخلیق کیا جائے تا کہ یہ زبانیں بھی ترقی کرسکیں

--Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:27, 5 مئی 2016 (م ع و)

1. کیا آپ اس انکیوبیٹر منصوبے سے اپنی وابستگی پر روشنی ڈال سکتے ہیں؟

  • میں کافی عرصے سے کھوار ویکیپیڈیا اینکوبیٹر پراجیکٹ کا حصہ رہا ہوں اور باقاعدگی سے کھوار میں لکھ رہا ہوں تاکہ میری مادری زبان کا یہ ویکیپیڈیا منظور ہوجائے، میں رحمت عزیز چترالی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوں نے یہ پراجیکٹ شروع کرکے پاکستانی زبان کو دنیا بھر کے کھوار بولنے والوں کے لیے معلومات تک رسائی کا زریعہ بنانے کے لیے دن رات ایک کر کے جدوجہد کر رہے ہیں میں حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ رحمت عزیز چترالی کو کھوار زبان کے لیے شاندارا خدمات کے اعتراف میں تمغا ء امتیاز دیا جائے

2. اب تک اس منصوبے پر 40 کے لگ بھگ مصدقہ معاونین رہے ہیں (https://tools.wmflabs.org/meta/catanalysis/?title=Wp%2Fkhw&cat=0&wiki=incubatorwiki) جبکہ اس کے علاوہ بھی چند صارف رہے ہیں۔ آپ مزید معاونین کے امکانات کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

  • ان شاء اللہ مستقبل قریب میں کھوار زبان میں لکھنے والوں کی تعداد میں خاطر خوا اضافہ ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں کیونکہ اب رحمت عزیز چترالی کا کھوار سافٹویر کے منظر عام پر آنے سے اب آن لائن کھوار لکھنا آسان ہو گیا ہے اس سے پہلے یہ سہولت ممکن نہیں تھی

3. موجودہ اور امکانی کھوار صارفین کے جغرافیائی حدود پر روشنی ڈالیے؟

  • چترال، سوات ، شمالی علاقہ جات کے کھوار لکھنے والے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور دنیا بھر سے کھوار لکھاری اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں جوکہ نیک شگون ہے

4. میرے ایک سابقہ بلاگ (http://blog.wikimedia.org/2014/06/09/samskrita-bharati-and-sanskrit-wikipedia-the-journey-ahead) میں اس بات پر تفصیلی روشنی ہے کہ کس طرح سنسکرت بھارتی نامی تنظیم سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے۔ کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے اس طرح کی کوئی ادارہ جاتی مدد کا امکان ہے؟

  • کھواراکیڈمی اس کھوار ویکپیڈیا کوایک بین الاقوامی انسائکلوپیڈیا بنانے کے لیے کوشان ہے

5. آپ کے ملک میں کھوار زبان کی تعلیم کی کیا سہولت ہے (مثلاً اسکولی تعلیم/ جامعاتی سطح کی تعلیم)؟ اگر ہاں، تو قابل ذکر تعلیمی مراکز پر روشنی ڈالیے؟

  • پاکستان میں اب کھوار زبان تعلیمی نصاب کا حصہ بن چکی ہے اور چند جامعات میں بھی کھوار کام ہورہا ہے اور مقالات لکھے جا رہے ہیں

6. کھوار زبان کی مشہور لغتوں اور تدریسی مواد پر روشنی ڈالیے۔

ایک انگریز آدمی جس کا نام یاد نہیں آرہا ، انہوں نے کھوار انگریزی ڈکشنری مرتب کیا ہے اور امریکن ماہرلسانیات ڈاکٹر ایلینا بشیر کھوار گرامر پر کام کر رہے ہیں اور ان کی زیر نگرانی ایک ڈیجیٹل ڈکشنری پروجیکٹ مشی گن یونیورسٹی میں تیاری کے مرحلے میں ہے کھوار زبان کی کتابیں یہاں دستیاب ہیں http://www.scribd.com/khowaracademy

7. کھوار زبان کے انٹرنیٹ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں استعمال پر روشنی ڈالیے؟ نیز کچھ ایسے مشہور ذرائع (مثلاً اس زبان کے اخبارات، جرائد، دائرۃ المعارف وغیرہ) پر روشنی ڈالیے جس سے مستقبل میں صارفین کو اس زبان میں تعاون کرنے میں سہولت ہو۔

  • جب سے رحمت عزیز چترالی نے کھوار زبان سمیت پاکستان کی چالیس مادری زبانوں کے لیے ایک ملٹی لینگویج ٹیکسٹ ایڈیٹر ایجاد کیا ہے کھوار زبان کو کمپیوٹر پر تحریر کرنا آسان ہو گیا ہے کیونکہ کھوار زبان کے یہ مخصوص حروف ݮ ݯ ݱ ݰ څ ځ کسی بھی کلیدی تختی میں موجود نہیں تھے لیکن رحمت عزیز نے دنیا کا منفرد سافٹویر ایجاد کر کے معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوں ایک نئی جدت سے ہمکنار کیا اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں آپ کو بے شمارملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ، اعزازت، گولڈمیڈلز اور ریکانیشن سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا ہے لیکن اب کھوار سوشل میڈیا، گوگل اور یاہو پر بھی اپنے مخصوص حروف کے ساتھ اصلی حالت بلکہ سرچ ایبل حالت میں لکھا اور پڑھا جارہا ہے جس کا کریڈیٹ رحمت عزیز چترالی کو جاتا ہے اور میں لسانیات کے شعبے میں آپ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں آپ کے لیے حکومت پاکستان سے تمغا امتیاز کی سفارش کرتا ہوں

8. کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا اثر رہا ہے؟

  • جی ہاں رحمت عزیز صاحب کبھی کبھار اپنے ہمخیال دوستوں، شاعروں اور ادیبوں کو مدعو کر کے کھوار ویکیپیڈیا کو ایک عالمی انسائکلو پیڈیا بنانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں

9. کیا کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے؟

  • جی ہاں کھوار ویکیپیڈیا کے بعد وکشنری، ویکی ماخذ، ویکی نیوز، ویکی اقتباسات اور ویکیورسٹی جیسے منصوں کا بھی اجراء وقت کی اشد ضرورت ہے اور ان شاء اللہ ہم یہ پروجیکٹس بھی رحمت عزیز کے مشوروں اور تعاون سے مکمل کریں گے

10. کیا آپ کھوار اور سی طرح کے ادیگر منصوبہ جات کے ضمن کچھ مفید مشورے دے سکتے ہیں؟

  • میرا مشورہ ہے کہ دنیا کی تمام زبانوں میں ویکیپیڈیا کے پروجیکٹس کا اجراء کیا جائے

پروفیسر ممتاز حسین صاحب

  1. کیا آپ اس انکیوبیٹر منصوبے سے اپنی وابستگی پر روشنی ڈال سکتے ہیں؟

میں نے اس کا ایک صفحہ ایڈٹ کیا ہے۔

  1. اب تک اس منصوبے پر 40 کے لگ بھگ مصدقہ معاونین رہے ہیں (جبکہ اس کے علاوہ بھی چند صارف رہے ہیں۔ آپ مزید معاونین کے امکانات کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟

جی ہاں۔ اگر اس کے بارے میں آگہی پیدا کی جائے تو بہت سے نئے لوگ اس سرگرمی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

  1. . موجودہ اور امکانی کھوار صارفین کے جغرافیائی حدود پر روشنی ڈالیے؟

کھوار بولنے، لکھنے اور پڑھنے والے ضلع چترال، ضلع غذر، ضلع گلگت کی مستقل آبادیوں کے علاوہ پاکستان کے ہر شہر اور بیرون ملک پائے جاتے ہیں۔

  1. . میرے ایک سابقہ بلاگ (http://blog.wikimedia.org/2014/06/09/samskrita-bharati-and-sanskrit-wikipedia-the-journey-ahead) میں اس بات پر تفصیلی روشنی ہے کہ کس طرح سنسکرت بھارتی نامی تنظیم سنسکرت ویکیپیڈیا کو فروغ دے رہی ہے۔ کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے اس طرح کی کوئی ادارہ جاتی مدد کا امکان ہے؟

کھوار زبان و ادب کی ترقی کے لیے کئی ادارے کام کر رہے ہیں۔ وہ اس سلسلے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

  1. . آپ کے ملک میں کھوار زبان کی تعلیم کی کیا سہولت ہے (مثلاً اسکولی تعلیم/ جامعاتی سطح کی تعلیم)؟ اگر ہاں، تو قابل ذکر تعلیمی مراکز پر روشنی ڈالیے؟

موجودہ وقت کھوار کی تعلیم کی کوئی سہولت دستیاب نہیں۔ تاہم صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے کھوار بولنے والے علاقے میں اس زبان کی تعلیم کو نصاب کا حصہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے لیے نصاب سازی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

  1. . کھوار زبان کی مشہور لغتوں اور تدریسی مواد پر روشنی ڈالیے۔

کحوار لغت پر کئی لوگوں نے کام کیا ہے۔ اس وقت دو شائع ہوچکہ ہیں۔ ایک اسمٰعیل سلون (Sam Sloan) کی Romanized Khowar Dictionary اور دوسری ناجی خان ناجی کی کھوار/ اردو لغت۔

  1. . کھوار زبان کے انٹرنیٹ، الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں استعمال پر روشنی ڈالیے؟ نیز کچھ ایسے مشہور ذرائع (مثلاً اس زبان کے اخبارات، جرائد، دائرۃ المعارف وغیرہ) پر روشنی ڈالیے جس سے مستقبل میں صارفین کو اس زبان میں تعاون کرنے میں سہولت ہو۔

کھوار مواد کئی رسائل میں شائع ہورہا ہے۔ ریڈیو پاکستان پشاور، ریڈیو پاکستان چترال اور ریڈیو پاکستان گلگت کھوار پروگرام نشر کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر کبھی کبھی کھوار پروگرام نشر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹر نیٹ پر بھی کھوار مواد موجود ہے۔ مثلا www,mahraka.com/

  1. . کیا کھوار ویکیپیڈیا کے لیے کچھ ماورائے ویکی کوششیں کی گئی ہیں۔ مثلاً آؤٹ ریچ تقاریب، غیررسمی ملاقاتیں، آن لائن بلاگز، سوشل میڈیا کا استعمال، وغیرہ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا اثر رہا ہے؟

اس بارے میں مجھے علم نہیں۔

  1. . کیا کھوار زبان میں ویکی ماخذ، ویکی اقتباسات اور ویکی کتب جیسے منصوبوں کا مستقبل میں شروع کرنے کا امکان ہے؟

جی ہاں۔

  1. . کیا آپ کھوار اور سی طرح کے ادیگر منصوبہ جات کے ضمن کچھ مفید مشورے دے سکتے ہیں؟

ان منصوبہ جات میں ادارتی مدد زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ان منصوبہ جات میں ادارتی مدد زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ __پروفیسر ممتاز حسین، ہائر ایجوکیش خیبر پختونخوا، پاکستان