Saleem Farooqi 1947
صارف از 15 ستمبر 2015ء
پورا نام سلیم الحق فاروقی جبکہ معروف نام سلیم فاروقی ہے۔ پیدائش کراچی، پاکستان، تعلیمی مدارج راولپنڈی اسلام آباد میں طے کیے۔ بعد ازاں والدین کے ہمراہ کراچی واپسی ہوئی۔ بہ اعتبارِ پیشہ شعبہ سیلز سے وابستگی ہے۔ تھوڑا بہت ادبی ذوق بھی ہے۔ ادبی میدان میں بچوں کے لیے کہانی نویسی کے علاوہ مزاح نگاری سے خاص دلچسپی ہے۔ مختلف اخبارات میں فکاہیہ کالم نگاری بھی جاری ہے۔ ادبی ذوق والد کی طرف سے وراثت میں ملا ہے۔ والد کا نام شاہ محی الحق فاروقی ہے، جو اب اس دنیائے فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔ والد بھی ایک عمدہ مزاح نگار، ادیب، خاکہ نگار اور مترجم تھے۔