صحیح ابن خزیمہ
صحیح ابن خزیمہ کا پورا نام مختصر المختصر من المسند الصحیح ہے۔ یہ ایک سنی عالم ابن خزیمہ کی تصنیف ہے۔ امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام و حافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہو گئے تھے ان کے معاصر علما اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں۔ بہت نفیس تبویب ہے ہر باب باندھنے میں ابن خزیمہ سب پر بازی لے گئے یہ کتاب 4 جلدوں پر مشتمل ہے۔[1]
صحیح ابن خزیمہ | |
---|---|
(عربی میں: صَحِيحُ ابْنِ خُزَيْمَةَ) | |
مصنف | ابن خزیمہ |
اصل زبان | عربی |
موضوع | حدیث |
درستی - ترمیم |
- امام ابن خزیمہ کی سب سے مایہ ناز تالیف ہے ِ، اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔ علامہ سیوطی نے بخاری ومسلم کے بعد جن کتابوں کو زیادہ معتبر بتایا ہے، ان میں کتب صحاح کے ساتھ اس کا بھی ذکر کیا ہے، وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ کا پایہ صحیح ابن حبان سے زیادہ ہے، کیونکہ ابن خزیمہ نے صحت کی جانب زیادہ توجہ کی ہے۔ وہ ادنٰی شبہ پر بھی توقّف سے کام لیتے ہیں َ اور یہ صحت میں صحیح مسلم کے قریب ہے"۔
لیکن و اضح رہے کہ اس میں ساری حدیثیں صحیح نہیں ہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے، بلکہ اس میں صحیح، حسن کے ساتھ کچھ ضعیف حدیثیں بھی ہیں۔
حوالہ حدیث
ترمیم- ↑ آثار الحدیث ،ڈاکٹر خالد محمود،جلد دوم صفحہ189 دارالمعارف لاہور