صفیہ زغلول
( 1878ء۔ 1946ء )
وزیر اعظم مصر مصطفى فہمی باشا کی صاحبزادی اور مصر کے شہرہ آفاق قائد سعد زغلول پاشا کی بیوی جن کا گھر اس کے شوہر کی وفات کے بعد بیت الاُمتہ بن گیا اور اہلِ مصر نے انھیں اُم المصریین ( مصریوں کی ماں ) کا خطاب دیا۔
خدمات
ترمیم'"صفیہ زغلول"' اپنے بلند مرتبت شوہر کے شانہ بشانہ تمام وطنی کاموں میں شریک رہیں اور جب 1921ء میں ان کے شوہر سعد زغلول پاشا کو ان کے چند ساتھیوں سمیت جلاوطن کر دیا گیا تو '"صفیہ زغلول"' نے ان کے عظیم مقصد کو جاری و ساری رکھا اور وہی روح جہاد قائم رکھی جس کے لیے ان کے شوہر نے ہر قسم کی تکالیف برداشت کیں۔ ہر چند کہ آپ کو اپنے جلاوطن شوہر کے پاس جانے کی اجازت تھی لیکن آپ نے اپنے وطن کی محبت اور خدمت کے جذبہ کے تحت اس ملک کو نہ چھوڑا اور اہلِ مصر میں عموماً اور خواتین میں خصوصاً آزادی کی تحریک پیدا کی۔