موت
موت ان تمام حیاتیاتی افعال کا مستقل خاتمہ ہے جو ایک زندہ جاندار کو برقرار رکھتا ہے۔
اسلام میں اسلامی، روح کا جسم عنصر کی علیحدگی کا نام ہے۔
ترقی پزیر ممالک میں اسباب اموات | تعداد اموات | ترقی یافتہ ممالک میں اسباب اموات | تعداد اموات |
---|---|---|---|
ایچ آئی وی-ایڈز | 2,678,000 | مرض قلب اقفاری | 3,512,000 |
زیریں تنفسی عدوی | 2,643,000 | سکتہ (فالج) | 3,346,000 |
مرض قلب اقفاری | 2,484,000 | مسدود مزمن مرض ریوی | 1,829,000 |
اسہال | 1,793,000 | زیریں تنفسی عدوی | 1,180,000 |
دماغی شریانوں کا مرض | 1,381,000 | پھیپھڑوں کا سرطان | 938,000 |
امراض اطفال | 1,217,000 | حادثات مرور | 669,000 |
ملیریا | 1,103,000 | سرطان معدہ | 657,000 |
سل (ٹی بی) | 1,021,000 | بلند فشار خون | 635,000 |
مسدود مزمن مرض ریوی | 748,000 | سل (ٹی بی) | 571,000 |
حصبہ (خسرہ) | 674,000 | خودکشی | 499,000 |
اسلام اور ادیانترميم
موت کے متعلق تمام ادیان اور سائنس متفق تو ہے، وہ ہمیں موت کے بارے میں باتیں بتاتے ہیں لیکن ایک حد ایسی آتی ہے جہاں سے آگے سوائے اسلام کے کوئی مذہب یا سائنس جواب نہیں دے سکتا۔ کچھ مختصر مفہومات درجہ ذیل ہیں:
اسلام، یہودیت اور مسیحیتترميم
ان تینوں مذہبوں میں دیگر کے نسبت موت پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ مگر اسلام نے موت کو سب سے تفصیلاً بیان کیا ہے اور اپنے پیروؤں کو ہمیشہ موت کے بعد کی زندگی کو حقیقی زندگی مان کر دنیا میں صالح کردار پیش کرنے کی نصیحت کی ہے۔
جزء آخرترميم
جزء آخر جس کو انگریزی میں telomere کہا جاتا ہے دراصل لونی جسیمات یا کروموسومز کے سروں (اطراف) پر ڈی این اے کے جزء یا ٹکڑے ہوتے ہیں جو مختلف افعال انجام دینے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے اور باالفاظ دیگر لونی جسیمات کی حفاظت کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔ ہر بار جب خلیہ تقسیم ہوتا ہے تو ان کی طوالت کچھ کم ہوجاتی ہے اور سائنسی شواہد اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ان کی طوالت کا گھٹتے چلے جانا، حیات کی طوالت یا یوں کہہ لیں کہ موت سے سروکار رکھتا ہے۔
مزید دیکھیےترميم
بیرونی روابطترميم
- مندرجہ ذیل روابط انگریزی صفحات کی جانب لے جاتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا بیرونی روابط پر موجود معلومات و نظریات کی ذمہ دار نہیں ہے۔
- ویگا سائنس کے وقوع پر اموات کے بارے میں ایک منظرہ (ویڈیو)
- موت کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر
- کرائونکس انسٹی ٹیوٹ کی انجمادیات کے بارے میں تعارف اور معلوماتآرکائیو شدہ [Date missing] بذریعہ cryonics.org [Error: unknown archive URL]
- الکور آرگ کی انجمادیات کے بارے میں معلوماتآرکائیو شدہ [Date missing] بذریعہ alcor.org [Error: unknown archive URL]