صلیب
صلیب یا چلیپا ایک آلہ جس پر چڑھا کر پرانے زمانے میں مجرموں کو موت کے گھاٹ اتارا جاتا تھا، یہ آلہ لکڑی کے دو تختوں یا پھٹوں سے اس طرح بنایا جاتا تھا کہ ایک پھٹا دوسرے کو +، T یا X کی شکل میں منقطع کرتا تھا۔[1]
رومی سلطنت میں سنگین مجرموں اور حکومت کے باغیوں کو مصلوب کیا جاتا تھا۔ سزائے موت میں مجرموں کو صلیب پر کیلوں سے جڑ کر یا رسوں سے جکڑ کر چھوڑ دیا جاتا جہاں وہ بے حس و حرکت بھوک اور پیاس کی تاب نہ لاتے ہوئے تڑپ تڑپ کر مرجاتے تھے۔ یہ عبرتناک لعنتی سزا کسی کھلی جگہ پر جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ تماشا دیکھ سکیں دی جاتی تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ صلیب، ادارہ فروغ قومی زبان، اخذ کردہ بتاریخ 11 دسمبر 2017ء