صندوق رائے دہی
صندوق رائے دہی یا بیلٹ باکس (انگریزی: Ballot box) ایک عارضی طور پر مہر بند صندوق ہے ہے، جو عمومًا مربع ہیئت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ صندوق کئی بار مہر شکنی سے تحفظ فراہم کرنے والے بیگ میں ہوتا ہے۔ اس صندوق کے اوپر ایک تنگ سوراخ ہوتا ہے جو کاغذ رائے دہی کسی بھی انتخابات کے دوران قبول کرتا ہے۔ یہ سوراخ اس قدر تنگ ہوتا ہے کہ وہ کسی کو بھی اندراج شدہ رائے شماریوں تک رسائی کرنے سے روکتا ہے، اس وقت تک، جب تک کہ رائے شماری مکمل نہ ہو اور انھیں ذمے دارانہ افراد کی موجودگی میں گننے کی ضرورت کی تکمیل مقصد نہ ہو۔
استعمال
ترمیمصندوق رائے دہی عام طور سے مراکز رائے دہی پر رکھا جاتا ہے، اگر چیکہ کچھ ملکوں میں، جیسے کہ آئر لینڈ، اطالیہ اور روس میں ایسے صنادیق رائے دہی بھی ہو سکتے ہیں جو لوگوں کے گھر پہنچتے ہیں جو دوسری صورت میں انتخابی مرکز پہنچ کر اپنا ووٹ ڈال نہیں سکتے۔
مختلف ملکوں میں رائے دہی
ترمیمایران
ترمیمایران کے صدارتی انتخابات میں رائے دہی کی بھاری شرح کی وجہ سے کبھی کبھی پولنگ کا وقت دو گھنٹے کے لیے بڑھا دیا جاتا رہا ہے۔ ایران کے تیس صوبوں میں جوش و خروش سے رائے دہی ہورہی ہے۔ دار الحکومت تہران میں مراکز رائے دہی کے باہر دن کے آغاز سے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جاتی ہیں۔ بوڑھے اور جوان، مرد اور عورتیں، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سبھی ایران کے صدارتی انتخابت میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کا انتخابی کمیشن ایران سے باہر دوسرے ملکوں میں رہنے والے ایرانیوں کے لیے ایک سو تیس ملکوں میں رائے دہی کے مراکز قائم کرتا ہے۔ ان انتخابات میں چار کروڑ اور ساٹھ لاکھ اندراج شدہ رائے دہندے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔[1]
بھارت
ترمیمبھارت میں صندوق رائے دہی کی بجائے عمومًا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم کے ذریعے رائے شماری ہوتی ہے۔[2]