صوبائی دارالحکومت
دارالحکومت کسی بھی علاقے، صوبے، ملک یا ریاست کا مرکزی شہر جو باقاعدہ طور پر تسلیم شدہ ہوتا ہے۔ صوبائی دار الحکومت دراصل ایک صوبے کے مرکزی شہر کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ صوبائی دار الحکومت دراصل وہ شہر ہوتا ہے جہاں سرکاری عمارات اور صوبے کے تجارتی، ثقافتی اور سماجی مراکز قائم ہوں اور ان مراکز کی حیثیت سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہو۔ دار الحکومت دو طرح کے معنوں میں استعمال ہوا ہے، انتظامی یا آبادی کے لحاظ سے عظیم شہر یا پھر سیاسی و انتظامی لحاظ سے عظیم شہر۔ کئی صوبوں میں دار الحکومت آبادی کے لحاظ سے عظیم نہیں ہوتا مگر سیاسی لحاظ سے سرکاری طور پر عظیم گردانا جاتا ہے۔
لفظ دار الحکومت یا دار الخلافہ جو انگریزی میں capital کہلاتا ہے دراصل لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی “سر“ کے ہیں۔ عربی میں دار الحکومت کا مطلب حکومت کا گھر یا مرکز سے لیے جا سکتے ہیں۔ امریکہ میں دار الحکومت اس شہر کو کہا جاتا ہے جہاں صوبے یا ملک کے انتظام کے لیے سرکاری دفاتر قائم ہوں۔
اس مضمون یا قطعے کو دارالحکومت میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |