صوفی محمد شوکت علی قادری

صوفی محمد شوکت علی قادری ادارہ جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے بانی ہیں[1]۔ آپ نے دین اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور مخلوق کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔ آپ جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ، ریلوے پی این جی کالونی مغلپورہ لاہور میں روحانی معالج کے حثیت سے عوام الناس سے ملاقات کرتے ہیں اور فی سبیل اللہ لوگوں کا علاج کرتے ہیں۔[2]۔

صوفی محمد شوکت علی قادری

معلومات شخصیت
مقام پیدائش گجرات
رہائش لاہور
شہریت پاکستان
مذہب اسلام
فرقہ سنی
فقہی مسلک حنفی
مکتب فکر بریلوی
عملی زندگی
عالم دین، مصنف

تنظیم انوار مدینہ ترمیم

اے کے تحت پاکستان و بیرون پاکستان کئی اسلامی مدارس، اسکول اور ایک ماہنامہ نوائے انوار مدینہ کے نام سے شائع ہوتا ہے۔ صرف لاہور ہی میں اس تنظیم کے تحت، آٹھ مدارس ہیں، جن میۂ لگ بھگ 1200 طلبہ و طالبات، زیر تعلیم ہیں۔ ان مدرسوں میں حفظ کا بھی اہتمام ہے اور ساتھ دنیاوی تعلیم میٹرک تک کا بھی سلسلہ شروع ہے۔ بچوں کے لیے کمپیوٹر کی ترتیب کا نظام بھی شروع کیا گیا ہے۔ تدریسی سلسلہ کچھ اس طرح مربوط رنگ میں چل رہا ہے کہ مرکز میں درس نظامی کا اہتمام ہے اور باقی طالبات کے لیے حفظ و تجوید و درس نظامی کا سلسلہ جاری ہے بچیوں کے لیے مرکز انوار مدینہ، گرین ٹاوُن اور عالیہ ٹاؤن، لاہور میں تعلیم دی جاتی ہے اور سلائی کڑھائی سکھائی جاتی ہے۔

تنظیم کے تحت، بچیوں کی اجتماع شادیوں کا اہتمام بھی ہوتا ہے اور فی کس یک سے سوا لاکھ تک کی مالیت کا جہیز دیا جاتا ہے۔

روزگار ترمیم

فی پبلشرز کے نام کاروبار ہے اردو بازار، لاہور میں دکان ہے۔ نصاب اول سے پانچویں تک انگریزی اور اردو میڈیم دونوں کے لیے کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔

کتب و رسائل ترمیم

  • روحانی تربیت [3]
  • خوشبوِ انوارِ مدینہ [4]
  • رمضان کے اعمال [5]
  • وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ [6]
  • احکام اسلام کے بنیادی مسائل [7]

حوالہ جات ترمیم

  1. "صوفی محمد شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں جمعة الوداع کا اہتمام"۔ ڈیلی پاکستان آن لائن۔ 02 مئی، 2022 
  2. "تعارف صوفی محمد شوکت علی قادری"۔ انوار مدینہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی، 2022 
  3. "Rohani Tarbiyet (Urdu Edition)"۔ Amazon.com 
  4. "خوشبوِ انوارِ مدینہ"۔ انوارِ مدینہ 
  5. "رمضان کے اعمال"۔ انوار مدینہ 
  6. "وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ"۔ انوار مدینہ 
  7. "احکام اسلام کے بنیادی مسائل"۔ انوار مدینہ