25°59′N 68°38′E / 25.983°N 68.633°E / 25.983; 68.633


Mughalpura
ٹاؤن
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعضلع لاہور
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ڈاک رمز54840
ٹیلی فون کوڈ42368

مغلپورہ لاہور، پاکستان کا ایک مشہور علاقہ ہے۔ مغلپورہ واہگہ سے انیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مغلپورہ کا نام مغل حکمرانوں کی وجہ سے پڑا۔ يہاں لاہور کی دوسری بڑی موٹرسائیکل مارکیٹ موجود ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی ریلوے ورکشاپ بھی مغلپورہ میں واقع ہے۔

محل وقوع

ترمیم

مغلپورہ لاہور کے مشرقی حصے میں واقع ہے، جنوب میں لاہور کینٹ، شمال میں باغبانپورہ، مغرب میں دھرم پورہ اور مشرق میں ہربنس پورہ کے ساتھ لاہور نہر واقع ہے۔

اہم مقامات

ترمیم

لاہور خشک بندرگاہ

ترمیم

لاہور خشک بندرگاہ پاکستان میں قائم ہونے والی پہلی خشک بندرگاہ ہے۔ یہ بندرگاہ 1973ء سے پاکستان ریلوے کے زیر انتظام ہے۔[1]

پاسکو گودام

ترمیم

اس علاقے میں پاسکو کے غلہ رکھنے کے گودام ہیں۔

مغلپورہ ریلوے اسٹیشن

ترمیم

واہگہ کی سرحد کے بعد بھارت سے پاکستان داخل ہونے کے بعد پہلا ریلوے سٹیشن ہے۔

مغلپورہ ریلوے کارخانہ

ترمیم

مغلپورہ ریلوے ورکشاپ پاکستان کی سب سے بڑی ورکشاپ ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے پرانی ورکشاپ ہے۔

شالامار باغ

ترمیم

شالامار باغ یا شالیمار باغ مغل بادشاہ شاہ جہاں کا بنایا ہوا ایک فارسی باغ ہے، جو 1641ء کے آس پاس تعمیر ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سکائی سکریپر سٹی"۔ سکائی سکریپر سٹی۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-23