خواجہ صوفی نواب الدین:دربار موہری شریف کے بانی ہیں۔

MohriSharif

ولادت ترمیم

صوفی نواب دین کی تاریخ پیدائش 28 صفر 1319ھ‘ یکم فروری 1901ء تھی۔ بچے کا نام والدین نے”نواب الدین“ رکھا۔ آپ کی پیدائش ریاست جموں و کشمیر کے موضع کھمبارہ میں ہوئی۔ والد کا نام بابا جی احمد دین تھا

موہری شریف آمد ترمیم

جب آپ کی عمر چار برس کی ہوئی تو باباجی کشمیر سے نقل مکانی کر کے موہری شریف میں آگئے جو چھ برس کی عمر میں ابدال زماں حضرت سید ولایت شاہ نے آپ کی تربیت او ر سرپرستی فرمانا شروع کر دی جو مادر زاد ولی اللہ تھے۔

بیعت و نسبت ترمیم

29 سال کی عمر میں 15 اپریل 1921ء کو حافظ محمد عبد الکریم عیدگاہ والوں سے بیعت کی 7 مارچ 1931 کو خلافت و اجازت ملی[1]

کرامات کا ظہور ترمیم

اس لیے بچپن کے عالم میں ہی عجیب و غریب واقعات رونما ہونے لگے۔ آپ گھنٹوں آسمان کی طرف دیکھتے رہتے۔ زمانہ طالب علمی میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا کہ آپ کا قاعدہ غیر مجلد تھا۔ آپ نے قاعدہ طاق میں رکھ دیا۔ صبح قاعدہ نکالا تو مجلد تھا۔ گھر والے یہ دیکھ کر حیران ہوئی۔ ابدال زماں سید ولایت شاہ اکثر آپ کے ساتھ رہا کرتے تھے بسااوقات اہلخانہ کی فرمائش پر وہ غیر موسمی پھل بھی ظاہر کر دیا کرتے تھے۔

فوج کی ملازمت ترمیم

آپ 1922ء میں والد گرامی کے مجبور کرنے پر فوج میں بھرتی ہو گئے۔ آپ کی پہلی تقرری ہندوستان کی فوجی چھاؤنی پونہ میں ہوئی۔ [2]

وفات ترمیم

آپ کا وصال مبارک 12 ربیع الاوّل شریف 1385ھ بمطابق 12 جولائی 1965ء بروز سوموار ہوا۔ آپ کے بعد آپ کے صاحبزادے خواجہ محمد معصوم سجادہ نشین ہوئے۔ آپ کو دربار عالیہ کی جامع مسجد کے شمالی جانب سپردخاک کیا گیا۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. سلسلہ خیریہ مع تذکرہ مشائخ نقشبندیہ ،پروفیسر خالد امین مخفی خواجہ ابو الخیر اکیڈمینیلا گنبد لاہور
  2. گلدستہ اولیا از محمد اسلم لودھی
  3. گلدستہ اولیا از محمد اسلم لودھی صفحہ 76 تا 79