رونگ یل (روندو)

بتستان کا ایک ضل جس کی سرحدیں استور، گلگت، ہنزہ، نگر، شگر اور سکردو سے ملتی ہیں
(ضلع روندو سے رجوع مکرر)

ضلع روندو یا رونگ یُل گلگت بلتستان کی ایک انتظامی اکائی ہے۔ اس ضلعے کا صدر مقام ڈمبوداس ہے جو سکردو شہر سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ رونگ یُل میں دو زبانیں شینا اور بلتی بولی جاتی ہیں۔ اس وادی میں چھوٹے بڑے تقریباً 32 گاؤں شامل میں ہیں جن میں استک، سبسر، بِلامک، تلُو، تلوبروق، تھوار، بغاردو، ژَھرِی، سورداس، طورمِک، گنجِی، ہرپوہ، کشمل، شوت، میندِی، یُلبو، چھماچُھو اور شنگُوس شامل ہیں۔ رونگ یُل کا علاقہ کوہ ہمالیہ اور کوہ قراقرم کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع وادیوں پر مشتمل ہے اورزیادہ تر علاقے پہاڑوں کے درمیان میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی سڑک شاہراہ بلتستان سے اکثر علاقے نظر نہیں آتے ہیں۔ ان علاقوں تک پہنچنے کے لیے صعب العبور کچی سڑکوں کو طے کرنا پڑتا ہے۔ بہت سارے سرسبز و شاداب علاقے ہیں جن میں بلامک، تلوبروق، طورمیک اور گنجی قابل ذکر ہیں[حوالہ درکار] روندو کو جون 2019ء میں ضلع کا درجہ دیا گیا ہے لیکن مئی 2022 تک عملا اس علاقے کو ضلعے کا درجہ نہیں ملا۔


رونگ یُل/ رُنگ کُئے
عرفیت: روندو
ملکپاکستان
علاقہگلگت بلتستان
آبادی
 • 85,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)GMT+5 (UTC+6)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم