ضلع شیرانی جنگل کی آگ
18 مئی 2022 ءکو، پاکستان کے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگل کی آگ سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور ہزاروں دیودار کے درخت تباہ ہو گئے۔ [1]
اس علاقے میں چلغوزہ کے جنگلات ہیں اور یہ جنگلات آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ آگ تقریباً پانچ سے چھ کلومیٹر کے علاقے میں پھیل گئی ۔ [2]
مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ژوب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی۔ خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ آگ سے چلغوزہ اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ [3]