ضلع مستونگ
ضلع مستونگ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ اس کے مشہور علاقوں میں مستونگ,دشت,کردگاپ,پڑنگ آباد,اسپلنجی اور کھڈکوچہ شامل ہیں2018ء میں اس کی آبادی تقریباً 266000 کے لگ بھگ تھی۔ مستونگ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کا ضلعی صدر مقام اور شہر ہے۔1991 سے پہلے یہ ضلع قلات کا حصہ تھا مگر بعد میں انتظامی نقطہ نگاہ سے اس کو ایک علاحدہ ضلع بنا دیا گیا۔ اس وقت ضلع مستونگ میں تین تحصیلیں اور بارہ یونین کونسلیں ہیں۔ اور ضلع مستونگ 5,896 مربع کلومیٹر پھیلا ہوا ہے۔ ضلع مستونگ صوبہ بلوچستان پاکستان میں شمال مغرب میں واقع ہے۔1991 سے پہلے مستونگ ضلع قلات کا حصہ تھا ۔ تاہم انتظامی مقاصد پر 1991 میں اسے قلات سے الگ کر کے ایک نیا ضلع بنا دیا گیا۔
ضلع | |
ضلع مستونگ کا محل وقوع | |
متناسقات: 29°45′N 67°00′E / 29.750°N 67.000°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | بلوچستان |
قیام | 1991ء |
صدر مقام | مستونگ |
رقبہ[1] | |
• کل | 5,896 کلومیٹر2 (2,276 میل مربع) |
آبادی (2017) | |
• کل | 266,461 |
• کثافت | 45/کلومیٹر2 (120/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان میں وقت (UTC+5) |
انتظامیہ
ترمیمضلع تین تحصیلوں پر مشتمل ہے۔
- دشت
- کردگاب
- مستونگ2006 سے پہلے اس کے اندر 12 یونین کونسلیں تھیں۔کھڈکوچہ ، غلام پارینز، کاریزنو تھ، مستونگ -1، مستونگ-2۔ سورگاز، دشت، اسپلنجی، کانک،شیخ واصل،کردگاب اور سورو۔2006 میں ایک مزید یونین کونسل علیزئی بنائی گئی یوں یونین کونسلوں کی تعداد 13ہو گئی۔
2005 میں ضلع مستونگ کی آبادی ایک تخمینہ کے مطابق 180349 سے زیادہ تھی۔ لوکل زبانیں فارسی اور براہوی بولی جاتی ہیں۔
تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں
ترمیمانتظامی طور پر اس کی تحصیلیں اور ذیلی تحصیلیں درج ذیل ہیں۔
اولیاکرام
ترمیم1حضرت پیر بِخاری. پیر بخاری جن کا مزار مستونگ کے کلی بہرام شہی میں واقع ہیں۔پیر بخاری علیزئی قبیلے کے ذیلی طاہفے یعقوب زئی کے پیر و مرشد ہیں۔اور یعقوب زئی قبیلہ پیر بخاری کے خلیفہ ہیں۔اور پیر بخاری کے مزار میں ان کے ساتھ ان کے خلیفہ اول کا قبر بھی ہیں جو یعقوب زئی قبیلہ کا جد امجد ییں
مشہور شخصیات
ترمیم- نواب غوث بخش رئیسانی سابق وزیر اعلیٰ
- سردار میرآب مہیم خان علیزئی ] قبائلی شخصیت
- نواب محمد خان شہوانی صوبائی وزیر
- نواب اسلم رئیسانی سابق وزیر اعلیٰٰ
- سردار شاہ زمان خان علیزئی قبائلی و سیاسی راہنما
- ڈاکٹر عبد المنان آبیزئی سرجن سماجی شخصیت
- بابو عبد الکریم شورش عظیم سیاسی رہنما
- ملک صمد خواجہ خیل سماجی شخصیت
- ملک سعید دھوار قبائلی شخصیت
- میر غلام رسول لہڑی قبائلی و سماجی شخصیت
- ڈاکٹر فیصل منان قد اور سیاسی و سماجی رہنما
- سردار کمال خان بنگلزئی وفاقی وزیر
- نواب عبد الرحیم شہوانی قبائلی نواب و سابق وزیر
- عبد الخالق ابابکی ادیب و شاعر
- میر عاصم کرد گیلو سابق صوبائی وزیر