ضلع ہنگو
صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع۔ پہلے پہل ضلع ہنگو کوہاٹ کي ايک تحصيل تھي۔ جو برِ صغير کي تاريخ ميں ايک بے مثال تحصيل سمجھي جاتي تھي۔ 30 جون 1996 کواِس تحصيل نے کوہاٹ سے عليحدہ ضلع کي حيثّيت ااختيار کي۔ يہ نيا تخليق شُدہ ضلع خوبصورت مناظر، معدني دولت اور جنگلات سے مالا مال ہے۔ اسکي افرادي قوت ہنرمندي اور جفا کشي اور دفاعي اُمور ميں خدمات انجام دے رہي ہے۔ اس ضلع کے افراد اندرونِ ملک اور خليج کے ممالک ميں خدمات کي انجام دہي سے ملک کيلے بہت سا زرِمبادلہ کما رہے ہيں۔ جغرافيائي محلِ وقوع کي وجہ سے اس ضلع کو ايک اعلٰي مقام حاصل ہے۔ کيونکہ ايک طرف یہ ضلع کوہاٹ سے اور دوسري طرف اورکزئي اور کُرم ايجنسي سے مِلا ہوا ہے۔ انگريزوں کے دورِ حکومت ميں افعانستان کے ساتھ جنگ ميں ہنگو کا ذکر بکثرت پايا جاتا ہے۔ قبائلي اور بندوبستي روايات کي آميزش سے يہ لوگ تعليم يافتہ اور مہذّب ہیں۔ یہاں پر زیادہ تر بنگش قبائل آباد ہیں۔ اوریہاں پر پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ ضلع ہنگو میں کئی سال سے فرقہ وارنہ فسادات ہو رہے ہیں۔ جس میں بہت سی قمیتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
ضلع ہنگو | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | ہنگو |
تقسیم اعلیٰ | کوہاٹ ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 33°26′50″N 70°53′16″E / 33.44718°N 70.88772°E |
رقبہ | 1097 مربع کلومیٹر |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 7419048 |
درستی - ترمیم |
شماریات
ترمیمہنگو ضلع کا کُل رقبہ1097 مربع کلوميٹر ہے۔
یہاں في مربع کلو میڑ 356 افراد آباد ہيں
سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 391000 تھی
دیہی آبادي کا بڑا ذرہعہ معاش زراعت ہے۔
کُل قابِل کاشت رقبہ 27430 ہيکٹيرزھے
تحصیلیں
ترمیممزید
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ ضلع ہنگو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جنوری 2025ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت)