بنگش
بنگش افغانوں کا ایک قبیلہ ہے۔ وادی کوہاٹ سے کرم ایجنسی تک اس قبیلے کی تین شاخیں بائے زئی، میران زئی اور اسماعیل زئی آباد ہیں۔ پاکستان کے علاقہ ہنگو کوہاٹ اور کرم ایجنسی میں جبکہ اکثریت افغانستان کے صوبوں پکتیا , پکتیکا , غزنی اور خوست میں ان کی اکثریت ہے۔ بنگش قبائیل کی سر زمین پہاڑی علاقہ رہی ہے۔ بنگش قبائیل خاندانی طور پر انتہائی امیر ہیں۔ مغلوں سے ان کی کئی لڑائیاں ہوئیں لیکن جب خوشحال خان خٹک اور مغلوں میں لڑائی ہوئی تو بنگشوں نے مغلوں کا ساتھ دیا جس کے باعث خوشحال خان خٹک ان سے ناراض ہو گیا ۔
تاریخ
ترمیمبنگش عرب قبیلے سے تعلق رکتھے ہیں۔ جو افغانستان میں آکر آباد ہو گئے۔ ( سید اسماعیل شاہ بنگش ) جو بنگش قبائیل کا سردار تھا۔ وہ صحابی رسول صلى الله عليه وسلم ( خالد بن ولید ) کا داماد تھا۔ جو انتہائی بہادر تھا۔
وجہ تسمیہ
ترمیمیہ قبیلہ بہت جابر تھا۔ جس کے خلاف اٹھتا اس کی بیخ کنی کر ڈالتا اس لیے بن کش (جڑ سے اکھاڑنے والا) کہلایا۔ جبکہ کچھ مورخین کے مطابق بنگش کا مطلب ہیں ( شیر ) مرورِ زمانہ سے یہ لفظ بنگش ہو گیا۔
فرخ آباد کے نواب
ترمیمفرخ آباد کے بنگش قبیلہ سے تعلق رکھنے والے نوابوں نے اس علاقہ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا جد امجد محمد خان بنگش تھا۔
زبان
ترمیمبنگش قبائیل سو فیصد پشتون ہیں۔ ان کی زبان کرلانی لہجہ کی پشتو ہے۔ لیکن ان کے پشتو کی ایک علاحدہ پہچان ہے۔