تحصیل ٹل یا تھل(انگریزی: Tall Tehsil) پاکستان کی ایک تحصیل جو ضلع ہنگو میں واقع ہے۔[1]

تحصیل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم خیبر پختونخوا
ضلعضلع ہنگو
آبادی (خانہ و مردم شماری پاکستان 2017ء)
 • تحصیل248,503
 • شہری53,676
 • دیہی194,827
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)پاکستان کا معیاری وقت (UTC+6)

تحصیل ٹل میں انگریزوں نے 1909ء میں ایک چھوٹا قلعہ تعمیر کیا تھا۔ اب یہ قلعہ ایف سی کے نیم فوجی دستے تھل اسکاؤٹس کے ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔

معدنی تیل ترمیم

تحصیل ٹل میں منجی خیل کے علاقے میں مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کام کر رہی ہے۔ اور گیس کے ذخائر دریافت کیے،

مول ہنگری کی کمپنی ہے جو پاکستان میں 1999ء سے تیل اور گیس نکالنے میں مصرف ہے۔ ہنگو کی تحصیل ٹل میں بھی اسی کمپنی کے پاس تیل اور گیس نکالنے کا ٹھیکا ہے، جسے ’ٹل بلاک‘ کہا جاتا ہے۔ ٹل بلاک میں ضلع کوہاٹ اور کرک کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں، جہاں تیل و گیس کے ذخائر نکالنے کا کام جاری ہے مول کے ساتھ اشتراک میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ سمیت پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ بھی شامل ہے۔ ٹل بلاک میں تیل کے ذخائر پہلی مرتبہ 2002ء میں دریافت ہوئے تھے اور اس کے بعد مختلف مواقع پر مختلف جگہوں پر ذخائر دریافت ہوئے۔

سب سے آخری ذخیرہ 2016ء میں دریافت ہوا تھا۔ ٹل بلاک میں منزلئی فیلڈ ، مکوڑے فیلڈ، مکوڑے ایسٹ فیلڈ، مامی خیل، مرمزئی فیلڈ، مردان خیل فیلڈ، مکوڑے ڈیپ فیلڈ، تولانج اور تولانج ویسٹ فیلڈ شامل ہے، جہاں پر مول کمپنی کے زیر نگرانی ایکسپلوریشن کا کام جاری ہے۔

تفصیلات ترمیم

تحصیل ٹل کی مجموعی آبادی 248,503 افراد پر مشتمل ہے۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Tall Tehsil"