ضیاءالرحمان نیر
ضیاءالرحمان نیر ٓاردو کے ادبی ماہنامہ بیسویں صدی اور فلمی رسالہ شمع کے مدیر تھے۔
ضیاءالرحمان نیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | نومبر 2009ء |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
وجہ شہرت | بیسویں صدی (ادبی ماہنامہ) اور روبی (فلمی رسالہ) کے مدیر |
درستی - ترمیم |
بیسویں صدی
ترمیمبیسویں صدی ایک ادبی ماہنامہ تھا جسے خوشتر گرامی چلاتے تھے۔ وہ مذہبًا سکھ تھے۔ یہ ماہنامہ اردو کے جدید ادب میں وہ ایک اعلٰی مقام بناچکا تھا۔ نیر کی ادارت میں یہ وہی معیاروں پر قائم رہا۔ اپنے وقت کے سبھی بڑے لکھاریوں اور شاعروں کے کام کا اس رسالے میں جائزہ موجود تھا۔ رسالے میں مضامین، سیاسی ظرافت، کارٹون، صحت اور افسانے بھی موجود تھے۔[1]
روبی
ترمیمروبی ایک فلمی رسالہ تھا۔ یہ اس وقت بھارت میں معروف فلمی رسالہ شمع کے متبادل کے طور پر ابھرا تھا اور کافی مقبول ہوا تھا۔[1]
رجعت پسندی
ترمیمنیر اپنی زندگی کے آخری ایام میں ہر چیز سے اجتناب کرنے لگے تھے۔ بیسویں صدی کی اشاعت بھی مسدود ہو گئی تھی۔[1]
انتقال
ترمیمنومبر 2009ء میں ضیاءالرحمان نیر کا انتقال ہوا تھا۔ مقام وفات عمومًا دہلی مشہور ہے[1]، تاہم کچھ ذرائع کے مطابق یہ رام نگر، عالم باغ، لکھنؤ رہا ہے۔[2]