خوشتر گرامی (ہندی: खुश्तर गिरामी) (پیدائش: 4 اکتوبر 1902ء— وفات: 15 جنوری 1988ء) اردو زبان کے شاعر تھے۔وہ بھارت کے مشہور ادبی جریدے بیسویں صدی کے مدیر بھی تھے۔

خوشتر گرامی
معلومات شخصیت
پیدائش 4 اکتوبر 1902ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیالکوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 جنوری 1988ء (86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

خوشتر گرامی کا پیدائشی نام رام رکھا مل تھا۔ خوشتر 4 اکتوبر 1902ء کو رنگپورہ، سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔1937ء میں لاہور سے ادبی جریدے بیسویں صدی کا آغاز کیا جو برطانوی ہندوستان میں بہت جلد ہی ادبی حلقوں میں مشہور ہوا۔بعد ازاں تقسیم ہند کے وقت خوشتر کے بھارت منتقل ہوجانے پر یہ ادارہ دہلی منتقل ہوا۔ خوشتر کو بھارت کے ممتاز ترین شعرا، مصنفین اور ناقدینِ اردو زبان کو متعارف کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ادبی جریدہ ماہنامہ کے توسط سے برصغیر کے 1940ء کے عشرے کے بڑے بڑے اردو شعرا نے اپنا مقام بنایا۔ اردو زبان کی خدمات میں خوشتر گرامی کی خدمات کو رد کرنا نافراموش ہے۔ 1977ء میں خوشتر نے یہ ماہنامہ رحمن نئیر کو فروخت کر دیا اور خود اِس کی اِدارت سے الگ ہو گئے۔ 1980ء میں اپنی تصنیف صحت اور زندگی شائع کی جو 2005ء تک شائع ہونے والی اردو زبان کی بڑی کتابوں میں سے ایک تھی۔

وفات

ترمیم

خوشتر گرامی کا انتقال عارضہ قلب کے باعث 15 جنوری 1988ء کو 86 سال کی عمر میں دہلی میں ہوا۔ 16 جنوری 1988ء کو دہلی میں لودھی ہوٹل کے سامنے شمشان میں نذر آتش کیا گیا۔[1][2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. مالک رام: تذکرہ ماہ و سال، صفحہ 147، مطبوعہ دہلی، 2011ء۔
  2. خبرنامہ مغربی بنگال، اردو اکادمی، صفحہ 8، مارچ 1988ء۔