طارق پرویز خان
طارق پرویز خان خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ رہے ۔ امیر حیدر خان ہوتی کے بعد جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز خان کو نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا،وہ 20 مارچ 2013 سے 31 مئی 2013 تک اس عہدے پر رہے[2]
طارق پرویز خان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
منصف اعظم عدالت عالیہ پشاور | |||||||
برسر عہدہ 5 اپریل 2005 – 21 اکتوبر 2009 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 15 فروری 1948ء پشاور |
||||||
تاریخ وفات | 18 اپریل 2020ء (72 سال)[1] | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
تعداد اولاد | 4 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعۂ پشاور (–1975) | ||||||
تخصص تعلیم | سیاسیات | ||||||
پیشہ | منصف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
سابقہ نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویز 15 فروری 1948ء کو پشاور کے علاقے سکندر ٹاؤن میں پیدا ہوئے۔
جسٹس طارق پرویز نے لا کالج پشاور یونیورسٹی سے 1971ء میں لا کی ڈگری حاصل کی تھی اور 1975ء میں پشاور یونیورسٹی سے ہی پولیٹکل سائنس کی ڈگری حاصل کی۔
جسٹس طارق پرویز گذشتہ چار دہائیوں سے قانون کے پیشے سے منسلک رہے۔ انھوں نے 1972ء میں پشاور ڈسٹرکٹ کورٹ سے وکالت کا آغاز کیا تھا اور 1975ء میں پشاور ہائی کورٹ کا لائسنس حاصل کیا۔
طارق پرویز 11 سال تک ہائی کورٹ کی وکالت کے بعد 1983ء میں سُپریم کورٹ کے وکیل بنے۔
جسٹس طارق پرویز 1997 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بنے جبکہ اپریل 2005ء میں انھیں ترقی دے کر پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔
انھوں نے 3 نومبر 2007ء کو جنرل پرویز مُشرف کی جانب سے مُلک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔
جسٹس طارق پرویز 5 ستمبر 2008 کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے پاکستان کے چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر کے دور میں پشاور ہائی کورٹ کا دوبارہ چیف جسٹس تعینات کیا گیا اور بیس اکتوبر دو ہزار نو کو انھیں سُپریم کورٹ کا جج بنایاگیا۔
گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان اورکزئی کے دور میں وہ دو بار قائم مقام گورنر بھی رہے۔
جسٹس طارق پرویز 14 فروری کو 65 برس کی عمر میں 2013ء کو ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کی تین بٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Ex-PHC chief justice Tariq Parvez passes away
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2020