ناصر الملک
ناصر الملک پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم اور پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے 22 ویں منصف اعظم۔ انھوں نے 6 جولائی، 2014ء کو تصدق حسین جیلانی کی وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوشی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا۔ 6 نومبر 2014ء کو صدر پاکستان نے ناصرالملک کو بطور منصف اعظم پاکستان نامزد کیا اور وزیر اعظم نواز شریف نے منظوری دے دی۔
ناصر الملک | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
منصف اعظم عدالت عالیہ پشاور | |||||||
برسر عہدہ 31 جولائی 2004 – 3 مئی 2005 |
|||||||
| |||||||
چیف الیکشن کمشنر پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 30 نومبر 2013 – 2 جولائی 2014 |
|||||||
| |||||||
منصف اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 6 جولائی 2014 – 16 اگست 2015 |
|||||||
| |||||||
نگران وزیر اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 1 جون 2018 – 17 اگست 2018 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 17 اگست 1950ء (74 سال) سوات |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
جماعت | آزاد سیاست دان | ||||||
رکن | انر ٹیمپل | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعۂ پشاور ایبٹ آباد پبلک سکول |
||||||
پیشہ | منصف | ||||||
ملازمت | جامعۂ پشاور | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمناصر الملک پاکستان کے معروف سیاحی مقام سوات،خیبر پختونخوا میں 17 اگست 1950ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سیٹھ کامران خان ایک سیاسدان تھے جو 1970ء کی دہائی میں ایک سینیٹر تھے اور آپ کے چچا کریم بخش ایک معروف سماجی کارکن تھے۔
ناصر الملک نے ابتدائی تعلیم ایک مقامی اسکول سے حاصل کی۔ انٹر ایبٹ آباد پبلکاسکول، ایبٹ آباد سے کیا۔ اس کے بعد وہ جہانزیب کالج گئے۔ وہاں سے بی اے اور فنون لطیفہ مکمل کرنے کے بعد جامعہ پشاور تشریف لے گئے۔ جامعہ پشاور سے ایل ایل بی کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے اور وہاں سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔
نگران وزیر اعظم
ترمیم2018ء کے انتخابات کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے ان کو نگران وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کیا گیا۔ جس پر 17 اگست 2018ء تک فائز رہے۔
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمقانونی دفتر
| ||
---|---|---|
ماقبل | منصف اعظم پاکستان 6جولائی 2014 – |
مابعد |