طاہرہ نقوی
طاہرنقوی (انگریزی: Tahira Naqvi اگست 20, 1956 تا 2 جون 1982) ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ تھیں ۔ ستر کی دہائی میں انھوں نے اداکاری میں اپنے جوہر دکھائے انھوں نے 25 سال کی عمر میں وفات پائی .[2]
طاہرہ نقوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اگست 1956ء [1] آلو مہار |
وفات | 2 جون 1982ء (26 سال)[1] لاہور |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمآج پاکستان ٹیلی وژن کی مقبول فن کارہ طاہرہ نقوی کی تاریخ وفات ہے
طاہرہ نقوی 20 اگست 1956ء کو ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گائوں آلو مہار میں پیدا ہوئی تھیں۔ فن کارانہ زندگی کا آغاز ریڈیو سے کیا پھر ٹیلی وژن کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا جہاں مختصر عرصے میں بہت اچھے اور نمایاں کردار ادا کیے۔ طویل ڈراما زندگی بندگی اور ڈراما سیریل ’’وارث‘‘ میں ان کے کردار آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔ انھیں 1981ء کی بہترین اداکارہ کا پی ٹی وی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی کام کیا جن میں پہلی فلم بدلتے موسم تھی اور دوسری فلم ’’میاں بیوی راضی‘‘ مگر وہ خود کو فلمی دنیا کے ماحول سے ہم آہنگ نہ کرسکیں اور انھوں نے مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ اپریل 1982ء میں طاہرہ نقوی شدید بیمار پڑیں، ان کا مرض سرطان تشخیص ہوا، انھیں علاج کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ 2 جون 1982ء کو طاہرہ نقوی دنیا سے رخصت ہوئیں اور لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہوئیں۔ طاہرہ نقوی سابقہ مشرقی پاکستان ڈھاکہ میں پیدا ہوئی تھیں اگست 20, 1956 کو .[3] وہ 2 جون 1982 کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں 25 سال کی عمر میں کینسرسے فوت ہوئی ان کو دفن کیا گیا ۔ کمپاؤنڈ کے قبرستان میں انکی قبر میاں میر میں لاہورہے .[4][5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm7995231/ — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولائی 2016
- ↑ "Tahira Naqvi"۔ IMDb۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2017
- ↑ "Badaltay Mousam"۔ Pakistan Film Magazine۔ 31 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2016
- ↑ "طاہرہ نقوی کی پیدائش"۔ pakistanconnection۔ 22 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2016
- ↑ "Pakistan Showbiz Artis"۔ Pakistan Film Magazine۔ 31 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2016