طاہرنقوی (انگریزی: Tahira Naqvi اگست 20, 1956 تا 2 جون 1982) ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ تھیں ۔ ستر کی دہائی میں انہوں نے اداکاری میں اپنے جوہر دکھائے انہوں نے 25 سال کی عمر میں وفات پائی .[2]

طاہرہ نقوی
معلومات شخصیت
پیدائش 20 اگست 1956[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلو مہار  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 جون 1982 (26 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگیترميم

آج پاکستان ٹیلی وژن کی مقبول فن کارہ طاہرہ نقوی کی تاریخ وفات ہے

طاہرہ نقوی 20 اگست 1956ء کو ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گائوں آلو مہار میں پیدا ہوئی تھیں۔ فن کارانہ زندگی کا آغاز ریڈیو سے کیا پھر ٹیلی وژن کے ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا جہاں مختصر عرصے میں بہت اچھے اور نمایاں کردار ادا کئے۔ طویل ڈرامہ زندگی بندگی اور ڈرامہ سیریل ’’وارث‘‘ میں ان کے کردار آج بھی یاد کئے جاتے ہیں۔ انہیں 1981ء کی بہترین اداکارہ کا پی ٹی وی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ طاہرہ نقوی نے دو فلموں میں بھی کام کیا جن میں پہلی فلم بدلتے موسم تھی اور دوسری فلم ’’میاں بیوی راضی‘‘ مگر وہ خود کو فلمی دنیا کے ماحول سے ہم آہنگ نہ کرسکیں اور انہوں نے مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ اپریل 1982ء میں طاہرہ نقوی شدید بیمار پڑیں، ان کا مرض سرطان تشخیص ہوا، انہیں علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ 2 جون 1982ء کو طاہرہ نقوی دنیا سے رخصت ہوئیں اور لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہوئیں۔ طاہرہ نقوی سابقہ مشرقی پاکستان ڈھاکہ میں پیدا ہوئی تھیں اگست 20, 1956 کو .[3] وہ 2 جون 1982 کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں 25 سال کی عمر میں کینسرسے فوت ہوئی ان کو دفن کیا گیا ۔ کمپاؤنڈ کے قبرستان میں انکی قبر میاں میر میں لاہورہے .[4][5]

  1. ^ ا ب آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm7995231 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولا‎ئی 2016
  2. "Tahira Naqvi". IMDb. اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2017. 
  3. "Badaltay Mousam". Pakistan Film Magazine. اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2016. 
  4. "طاہرہ نقوی کی پیدائش". pakistanconnection. اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2016. 
  5. "Pakistan Showbiz Artis". Pakistan Film Magazine. اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2016.