' {{{مضمون کا متن}}}

حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

طاہر حسن امروہی شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ ایک ہندوستانی دیوبندی حنفی عالم تھے اورمتعدد مایہ ناز کتابوں کے مصنف تھے[1]

پیدائش ترمیم

ولادت 1925ء میں ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے قدیم و تاریخی شہر امروہہ کے محلہ چاہ ملا امان میں ہوئی[1]

تعلیم ترمیم

دار العلوم مدرسہ چلہ میں حفظ قرآن پاک اور شرح جامی تک پڑھنے کے بعد دار العلوم دیوبند گئے اور 1945ء میں درس نظامی سے فراغت حاصل کی ،اسی دوران مولانا حفظ الرحمن صاحب سے فن تجوید کی تحصیل کی[1]

تدریس ترمیم

1948ء سے تدریسی زندگی کا آغاز کیا ،مختلف مدارس مثلاً نور محمدیہ جھنجھانہ ،مدرسہ اسلامیہ بندوقچیان دھام پور ،مدرسہ امداد الاسلام میرٹھ وغیرہ میں تدریسی خدمات انجام دیں

مناصب ترمیم

مدرسہ امداد الاسلام میرٹھ میں "شیخ الحدیث"کے منصب جلیل پر فائز رہے ،1965ء میں مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ تشریف لائے،1966ء سے مدرسہ کے شیخ الحدیث کے منصب پر متمکن ہوئے [1]

تصانیف ترمیم

معارف مدنیہ (سترہ جلدیں)پیغمبر اعظم (دو جلدیں)مواہب الرحمن وغیرہ[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ تذکرہ علماء امروہہ۔ صفحہ: 214-215