ڈاکٹر طاہر عباس طیب ایچ ای سی سے منظور شدہ سپروائزر۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے ایم فل نمل یونیورسٹی اور  پی ایچ ڈی کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے حاصل کی ہے۔انھوں نے" لاہور میں اردو افسانے کی روایت" پر اپنا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ لکھا۔ جسے بعد میں مثال پبلی کیشنز ، فیصل آباد سے شائع کرایا۔ 

تدریس

ترمیم

اسلام آباد کالج فار بوائز  جی سکس تھری  سے بطور لیکچرار (اردو) اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات  کے پاکستانی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول شارجہ میں کوآرڈینیٹر اور صدر شعبہ اردو  کے طور پر تدریسی خدمات سر انجام دیں ۔ وہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

نگران تحقیقی مقالہ جات

ترمیم

ان کی نگرانی میں پانچ ایم ایس  کی طالبات نے اپنا تحقیقی کام مکمل کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک پی ایچ ڈی اسکالر اور آٹھ ایم ایس طالبات کا تحقیقی کام  زیر نگرانی  ہے۔ وہ ایچ ای سی سے منظور شدہ ریسرچ جرنل "تحقیقی جریدہ"میں معاون ایڈیٹر ہیں۔  ایچ ای سی سے منظور شدہ جرائد  میں ان کے  دس آرٹیکلز کی اشاعت ہو چکی ہے ، اس کے علاوہ  قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں اپنے تحقیقی مقالہ جات  بھی پیش کر چکے ہیں.

تصانیف

ترمیم
  • لاہور میں اردو افسانے کی روایت کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ