طاہر وزیرآبادی

پاکستانی شاعر

طاہر وزیرآبادی پاکستان سے تعلق رکھنے والے پنجابی اور اردو زبان کے شاعر و کالم نگار تھے۔

حالات زندگی

ترمیم

طاہر حسین ولد برکت علی 1958ء کو وزیر آباد، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کا امتحان 1979ء میں پاس کیا۔ 1985ء میں شاعری کا آغاز کیا۔ پرویز اقبال ساگر (کلر سیداں، راولپنڈی) سے اصلاح لی۔ 1986ء کو صحافت میں قدم رکھا اور مختلف اخبارات میں کالمز لکھتے رہے، جن میں روزنامہ بھلیکھا قابل ذکر ہے۔ [1]

تصانیف

ترمیم
  • پونجی(1991ء)
  • سنگھنی چھاں(1999)
  • دھخدے اکھر(1999)
  • ہجر دیاں کرلاٹاں(2003)
  • ٹیساں(2005)
  • رتڑا امبر(2006)
  • اساں مرنا ناہیں(2008)

وفات

ترمیم

طاہر وزیرآبادی 14 فروری 2020ء کو بعارضہ قلب وزیر آباد میں وفات پاگئے۔ وہیں اسلام آباد موڑ کے نزدیک قبرستان میں تدفین ہوئی،

حوالہ جات

ترمیم
  1. یک نگاه انتقادی بر جلد اول و دوم افغانستان در مسیر تاریخ / نوشته محمد اعظم سیستانی.۔ University of Arizona Libraries۔ 2000