طبی نگہداشت
طبی نگہداشت (انگریزی: Health care) صحت کی برقراری اور اس میں بہتری سے متعلق امور پر مشتمل نظام ہے جس میں احتیاط، تشخیص، علاج، صحت یابی، بیماری اور زخم سے شفا اور دیگر جسمانی اور دماغی بد نظمیاں شامل ہیں جو لوگوں میں پائے جاتے ہیں۔ طبی نگہداشت کی ذمہ داری صحت کے پیشہ ور ملحقہ صحت کے شعبوں میں انجام دیتے ہیں۔
جدید دور میں بڑھی ہوئی آبادی اور نئی اور پرانی بیماریوں کے بیچ ڈاکٹروں اور نرسوں کے ذریعہ صحت سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے اور شخصی خاندانوں کی اور آبادیوں کی صحت ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ حقیقت میں طبی پیشہ اور نرسوں کے ذریعے کی جانے والی تیمار داری درحقیقت ایک انسانی خدمت کی علامت ہے کیوں کہ لوگ صحت یاب ہو کر دوبارہ کام پر لگ سکتے ہیں۔ مختلف دنوں اور سالوں کو طبی افادیت سے موسوم کرنے کی طرز پر عالمی ادارہ صحت نے سال 2020ء کو نرسوں اور دائیوں کا سال قراردیا ہے۔ سماج میں بڑی عمر کے ایسے لوگوںکی تعداد بڑھتی جارہی ہے جنہیں مناسب دیکھ ریکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ لوگ دائمی طور پر بیمار ہوتے ہیں اور چوبیسوں گھنٹے طبی نگرانی ضروری ہوتی ہے۔دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرانے والوں کے لیے صرف یہ ضروری نہیں کہ وہ تربیت یافتہ نرسیں یا ڈاکٹر ہوں بلکہ ضعیفوں اور معذوروں کی دیکھ بھال کی بنیادی تربیت ان کے لیے ضروری ہوتی ہے جو کئی ملکوں میں فراہم کی جاتی ہے۔ کئی ملکوں کے نرسنگ کے تربیتی ادارے ایسی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرانے والوں کے لیے قلیل مدتی تربیتی پروگرام فراہم کر رہے ہیں۔[1]
جدیدیت
ترمیمجس طرح کہ ہر شعبہ حیات میں نئی نئ تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، اسی طرح سے صحت کی دیکھ میں بھی ریکھنے میں آ رہی ہیں۔ پسپتال کے منتظمین اور ڈاکٹروں پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وقتًا فوقتًا مرض کے علاج کی نئی تکنیکوں کا مطالعہ کریں اور انھیں اپنے ہسپتالوں میں اپنائیں۔ اس طرح سے جدیدیت کا اپنایا جانا ہی لوگوں کی صحت کی دیکھ ریکھ اور ان کے علاج و معالجہ میں بہتری اور مثبت نتائج دے سکتا ہے۔ چنانچہ طبی ماہرین دنیا بھر میں نئے تجربوں اور نئی در یافتوں پر خاص توجہ دیتے ہیں اور انھیں اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔