طحٰیہ نون

پاکستانی سیاست دان

پاکستانی سیاست دان خاتون

طحٰیہ نون
معلومات شخصیت
پیدائش 20 مئی 1973ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات ملک عدنان حیات نون   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست  
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
مادر علمی ٹرنیٹی کالج، ڈبلن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

طحٰیہ نون (پیدائش 20 مئی 1973ء) نون نے 1996ء میں بی اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی اور ٹرینٹی کالج ڈبلن آئرلینڈ سے ایم۔اے (مینٹل اینڈ مورل سائنسز )کی ڈگری حاصل کی۔ آپ 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔ آپ مختلف حکومتی کمیٹیوں /بورڈز/کارپوریشنز بشمول پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (II) پنجاب فلم سنسر شپ بورڈ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مینجمنٹ بورڈ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔آپ نے کئی ممالک کا سفر کیا۔ آپ کا تعلق مشہور سیاسی خاندان سے ہے۔ آپ کے شوہر 1997ء سے 1999ء کے دوران قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ آپ کے دادا سردار اسلم خان جلوانہ 1965ء سے 1969ء کے دوران میں پاکستان قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ آپ کے خاوند کے دادا ملک فیروز خان نون 1921ء سے 1923ء، 1924ء سے 1926ء اور 1927ء سے 1930ء کے دوران میں پنجاب قانون ساز کونسل کے رکن رہے (وزیر برائے لوکل سیلف گورنمنٹ )اور 1930ء سے 1936ء میں (وزیر تعلیم) اور 1946ء سے 1947ء کے دوران میں پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے۔1950ء سے 1953ء کے دوران میں گورنر مشرقی پاکستان بھی فرائض سر انجام دیے۔

1953-55ء کے دوران میں وزیر اعلیٰ پنجاب رہے اور 1957ء سے 1958ء کے دوران میں وزیر اعظم پاکستان رہے۔آپ کے چچا ملک نورحیات خان نون 1965ء سے1969ء کے دوران میں پاکستان قومی اسمبلی کے رکن رہے 1977ء میں دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 1985ء کے دوران میں بطور وفاقی وزیر رہے۔

حوالہ جات

ترمیم