طفیل انجم (سیاستدان)

پاکستان میں سیاستدان

طفیل انجم ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2013ء سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طفیل مئی 2013ء سے مئی 2018ء تک اور اگست 2018ء سے جنوری 2023ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ الیکشن 2024ء میں تیسری بار کامیاب ہو کر طفیل انجم رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

طفیل انجم (سیاستدان)
معلومات شخصیت
پیدائش 16 اپریل 1985ء (39 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مردان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
13 اگست 2018 
پارلیمانی مدت 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

طفیل انجم 16 اپریل 1985ء کو ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ماضی میں وسطی پختونخوا پر حکمرانی کرنے والے عظیم افغان قبیلہ دلزاک سے ہے۔ انھوں نے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کی ہے۔ [2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

طفیل انجم 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PK-29 مردان-VII سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 15،986 ووٹ حاصل کیے اور عبدالاکبر خان کو شکست دی۔[3] وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PK-49 (مردان-II) سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.pakp.gov.pk/2018/member/pk-49-2018/
  2. "Profile"۔ www.pakp.gov.pk۔ KP Assembly۔ 06 اکتوبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 1 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018