طلب پر طباعت
خود اشاعتی عمل، جس میں ایک یا محدود نسخے طلب پر طبع کیے جاتے یا فوٹ کاپی کی جاتی ہے۔
طلب پر طباعت، مطالبے پر طباعت اور طباعت حسب الطلب ایک طباعتی ٹیکنالوجی اور کاروباری طریقہ ہے، جس میں صرف اسی وقت ادارہ کوئی کتاب (یا دیگر دستاویزات) کو طبع کرتا ہے جب قاری یا قارئین کی جانب سے اس کی فرمائش موصول ہو۔ چنانچہ اس نظام میں کتابوں کی طباعت ایک نسخے یا چند نسخوں تک محدود رہتی ہے۔ جبکہ دیگر صنعتوں میں کاروبار کا طریقہ صنع حسب طلب ہے۔ طلب پر طباعت ڈیجیٹل پرنٹنگ کے ظہور میں آنے کے بعد ممکن ہوئی ہے،[1] کیوں کہ یہ روایتی چھپائی کے طریقوں حرفی طباعت اور آفسٹ طباعت کا استعمال کرتے ہوئے واحد نسخہ اقتصادی لحاظ سے بہت مہنگا پڑتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Kleper، Michael L. (2000)۔ The Handbook of Digital Publishing۔ ج II۔ ISBN:0-13-029371-7
{{حوالہ کتاب}}
:|work=
تُجوهل (معاونت) part of the Encyclopedia of Printing Technologies in 2 Volumes
کتابیات
ترمیمویکی ذخائر پر طلب پر طباعت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 2007.5 رائٹرز مارکیٹ، رابرٹ لی بریور اور جوآنا ماسٹرسن۔ (2006) آئی ایس بی این 1-58297-427-6