طیران پزیری
(طیار سے رجوع مکرر)
- طیران اور ہوائی جہاز سے متعلق دیکھیےطیار (pilot)۔
طیار یعنی volatile کو اردو میں طیران پزیر بھی کہا جاتا ہے اور طیار کی طرح یہ لفظ یعنی طیران پزیر بھی عربی لفظ طیر سے بنا ہے جس کے معنی پر، اڑان، پرندہ اور بخار کے ہوتے ہیں۔ چونکہ volatile سے مراد علم کیمیاء و طبیعیات میں ایک ایسے کیمیائی مرکب کی ہوتی ہے کہ جو بخارات کی شکل میں اڑ جاتا ہو اسی وجہ سے اسے طیر سے طیار یعنی بخارات بن جانے والا کہا جاتا ہے۔ اردو میں عام طور پر مستعمل لفظ طیران پزیر بھی کہنے میں درست ہے، یہ ہے کہ اس لفظ سے بننے والے متعلقہ الفاظ (جدول) کو زیر غور رکھا جائے تو پھر یک لفظی اصطلاحات ہی بہتر معلوم ہوتی ہیں۔
انگریزی | درست_اختیار | اردو_تلفظ | اعراب | غیر قواعدی_اختیار |
volatile | طیار | taiyaar | ی پر تشدید زبر | طیاریہ / طیاری |
volatilization | تطایر | tatayur | ی پر پیش | طیاریت |
volatilize | طیر | taiyyar | ی پر تشدید زبر | طیارائی |
volatilized | یطایر | yutaeer | اول ی پر پیش | طیار / طیارشد |
volatilizer | مطیار | mityaar | میم پر زیر | مطیار |
volatility | تطیر | tataiyur | ی پر تشدید | طیاری |
volatilizable | قابل طیار | ---- | ---- | قابل طیار |