عائشہ بی بی (سیاستدان)

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا

عائشہ بی بی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، جن کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔[1][2]عائشہ بی بی نے آرٹس کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ عائشہ بی بی (سیاست دان) سن 2018 سے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ عائشہ بی بی (سیاست دان) نے 13 نومبر 2019 کو خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

عائشہ بی بی (سیاستدان)
خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 – 2023
معلومات شخصیت
رہائش مہمند ،صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سرکاری ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

عائشہ بی بی 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہو گئیں۔

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت

ترمیم

عائشہ بی بی صوبائی اسمبلی کی خاموش اراکین میں تصور کی جاتی ہیں ۔ فروری 2021 تک انھوں نے کوئی توجہ دلاؤ نوٹس یا صوبائی اسمبلی کی قرارداد پیش نہیں کی ہے البتہ وہ پانچ کے قریب کمیٹیوں کی رکن ہیں۔

  • قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق محکمہ کمیٹی نمبر 17 [3]
  • محکمہ مالیات کمیٹی نمبر 10
  • معدنیات اور زیر زمین سرنگوں کی نگہداشت کمیٹی نمبر 35
  • محکمہ مزدور کمیٹی نمبر 34
  • ذرائع ابلاغ اور محنت محکمہ کمیٹی نمبر 07

حوالہ جات

ترمیم
  1. "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں عائشہ بی بی کے سرکاری سیاسی کوائف"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021 
  2. "خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں عائشہ بی بی کی پروفائل"۔ پاک ووٹر۔ 21 March 2021 
  3. "خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کمیٹی"۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 21 March 2021