عائشہ عزیز بھارت کی زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ لڑکی ہے جسے مارچ 2017ء میں تجارتی پائیلیٹ کا لائسنس دیا گیا ہے۔ اس سے اس بات کا راستہ صاف ہو گیا ہے کہ وہ روس کے سوکول ہوائی بیس سے ایم آئی جی 29 فائٹر جیٹ کو اڑا سکے۔ اس مقصد کے لیے تربیت پانے والی وہ بھارت کی سب سے کم عمر لڑکی ہے۔[1][2]

ابتدائی تربیت

ترمیم

عائشہ عزیز [3] کی تربیت اپنے اسکولی دور سے شروع ہو گئی۔ محض 16 سال کی عمر میں اسے عالمی شہرت یافتہ بمبئی فلائنگ کلب کی جانب سے طالبہ پائلٹ لائسنس دیا گیا۔ 2012ء میں اس نے دو مہینے کا پیش رفتہ تربیتی نصاب ناسا میں مکمل کیا۔ وہ بھارت سے منتخب تین افراد کا حصہ تھی۔ اسے حوصلہ بھارتی نژاد خلاباز خاتون سنیتا ولیمس سے ملا۔[1]

خاندان

ترمیم

عائشہ کے والد کا تعلق ممبئی سے ہے جبکہ ان کی والدہ کا تعلق کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سے ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم