عالمی یوم بیت الخلا (انگریزی: World Toilet Day) اقوام متحدہ کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 19 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں بیت الخلا کے استعمال، اس کی اہمیت اور اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کی ابتدا 2011ء میں عالمی بیت الخلا تنظیم نے کی۔[1]

عالمی یوم بیت الخلا
عالمی یوم بیت الخلا کا لوگو
باضابطہ نامWorld Toilet Day
منانے والےاقوام متحدہ کے رکن ممالک
تقریباتاقوام متحدہ
آغاز19 اکتوبر 2001ء
تاریخ19 اکتوبر
تکرارسالانہ

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 24 جولائی، 2011ء میں اپنے 67 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 14 کی قرارداد نمبر 291/67 کی قرارداد کے ذریعے ہر سال اس دن کو منانے کی منظور دی۔[2]

دُنیا بھر کی 25 فیصد سے زائد آبادی آج بیت الخلاء سے محروم ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 10 فیصد ہے جو 2 کروڑ سے زائد افراد پاکستانی شہری بنتے ہیں۔ ہمارے یہ 10 فیصد ہم وطن بد قسمتی سے رفع حاجت کے لیے کھیت کھلیانوں کا رخ کرتے ہیں یا پھر کھلے عام بیٹھتے ہیں جو عزتِ نفس کی پامالی کا سبب ہے

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم