عالمی یوم شماریات
عالمی یوم شماریات (انگریزی: World Statistics Day) ہر 5 سال میں ایک مرتبہ 20 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس کے منانے کا آغاز 20 اکتوبر 2010ء سے ہوا تھا، پھر 2015ء میں دوسرا عالمی یوم شماریات منایا گیا جبکہ 20 اکتوبر 2020ء کو تیسرا یوم شماریات منایا گیا۔ 2010ء کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 103 ممالک نے یہ دن منایا تھا جن میں 51 ایسے افریقی ممالک بھی شامل تھے جو 18 نومبر کو ہر سال افریقی یوم شماریات مناتے ہیں ۔ بھارت میں ماہر شماریات پرشانت چندر مہالانوبس کی سالگرہ کے موقع پر یعنی 29 جون کو یوم شماریات مناتا ہے۔ سال 2020ء کا تھیم (موضوع) ’’کنکٹنگ دی ورلڈ وتھ ڈیٹا وی کین ٹرسٹ‘‘ (یعنی دنیا کو قابل اعتماد معلومات سے جوڑنا) تھا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 2020ء میں اس دن کو بڑے پیمانے پر نہیں منایا گیا۔ تاہم، آن لائن پلیٹ فارم پر شماریات کی عالمی برداری نے کانفرس میں شرکت کی تھی۔ فروری 2020ء میں اقوام متحدہ کے 41 ویں اجلاس میں یونائیٹڈ نیشنز اسٹیٹسٹیکلکمیشن نے شماریات کا دن منانے کی تجویز پیش کی تھی۔ کافی بحث کے بعد اقوام متحدہ نے اس دن کو ہر پانچ سال میں منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دن کا مقصد دنیا بھر میں اعداد وشمار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ آج بڑی کمپنی ہویا چھوٹی، کوئی نیا پروڈکٹ لانچ کرنا ہو یا کوئی نیا ادارہ شروع کرنا ہو، ہر شعبے میں اعدادوشمار کی بہت اہمیت ہے۔ کمپنیاں شماریات کا جائزہ لیتی ہیں ، ان پر بحث کرتی ہیں اور ان کی مدد سے بڑے بڑے فیصلے کرتی ہیں ۔[1]
عالمی یوم شماریات | |
---|---|
تاریخ | 20 اکتوبر 2010; 2015; 2020; 2025 |
تکرار | ہر 5 سال میں ایک بار |